"آپریشن بنیان مرصوص"میں طلبا و طالبات نے بھی کلیدی کردار ادا کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارت کے خلاف آپریشن میں پاکستانی عوام کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ "آپریشن بنیان مرصوص"میں پاکستانی عوام بالخصوص طلبا و طالبات نے کلیدی کردار ادا کیا اور بھارتی اسٹریٹجک مفروضوں کو ہمیشہ کے لیے زمین بوس کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف نے جناح یونیورسٹی برائے خواتین کراچی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے طالبات کو "آپریشن بنیان مرصوص" میں دشمن کے ناپاک ارادوں کو نیست و نابود کرنے پر پاک افواج کی حکمت عملی اور قربانیوں سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ "آپریشن بنیان مرصوص"میں پاکستانی عوام بالخصوص طلبا و طالبات نے کلیدی کردار ادا کیا اور بھارتی اسٹریٹجک مفروضوں کو ہمیشہ کے لیے زمین بوس کر دیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ کوئی شک نہیں کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، بلوچستان کے عوام پاکستان کے ساتھ مذہب، ثقافت اور روایات کے رشتوں میں بندھی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فتنہ الہندوستان کے مٹھی بھر دہشت گرد بلوچستان کے ساتھ رشتوں کو نقصان نہیں پہنچا سکتے۔اس موقع پر جناح ویمن یونیورسٹی کی انتظامیہ اور طالبات کی جانب سے پاک فوج کو جنگ میں کامیابی پر خراج تحسین پیش کیا گیا اور طالبات نے کہا کہ ہم پاک افواج سے ہیں اور پاک افواج عوام سے ہیں۔طالبات کا کہنا تھا کہ عوام اور افواج کا رشتہ ہمیشہ سے انتہائی مضبوط تھا، ہے اور ہمیشہ رہے گا، طالبات نے بھرپور جوش و جذبے کا مظاہرہ کیا اور اس طرح کے مزید سیشنز منعقد کرنے کی خواہش ظاہر کی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

ایران سے پاکستانیوں کی واپسی، مزید 304 زائرین اور طلبہ بلوچستان پہنچ گئے

بنوں میں پہلی مرتبہ کتاب میلہ، ’شٹل کاک بُرقعے میں خواتین کی شرکت‘ نے کیا پیغام دیا؟

صدر مملکت آصف زرداری کا ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ ، ایئر چیف سے ملاقات

ہم امریکی بنکر بسٹر بموں اور ایران کے فردو جوہری پلانٹ کے بارے میں کیا جانتے ہیں؟

ایران میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے پی آئی اے کی خصوصی پروازیں شروع

قومی اسمبلی اجلاس، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم اراکین میں تلخ کلامی

بجٹ میں سولر پینلز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس، پارلیمنٹ کی قائمہ کمیٹیوں نے تجویز مسترد کردی

صدر مملکت اور وزیراعظم کی اہم بیٹھک، ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال

بے نامی ایکٹ کے تحت بڑی کارروائی: اسلام آباد میں دو اہم پلاٹ بحق سرکار ضبط

'آپریشن بنیان مرصوص'میں طلبا و طالبات نے بھی کلیدی کردار ادا کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

بلوچستان کا آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کردیا گیا

حکومت کا ایران سے سفارتکاروں کو واپس بلانے پرغور

اسحاق ڈار اور اماراتی وزیرِ خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال

لاہور میں پسند کی شادی کرنے پر میاں بیوی قتل

غیر ملکی وی لاگر کی وائرل ویڈیو،عطا آباد جھیل کے کنارے قائم ہوٹل اور آلودہ پانی کا معاملہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی