صدر مملکت آصف زرداری کا ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ ، ایئر چیف سے ملاقات


صدر مملکت آصف علی زرداری نے ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی ہے۔ صدر مملکت کی آمد پر پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا جبکہ یہ دورہ پاک فضائیہ کے افسران اور جوانوں کی حالیہ کامیابیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے کیا گیا۔ دورے کے دوران صدر مملکت کو پاک فضائیہ کی آپریشنل حکمت عملی اور جاری منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ حالیہ کشیدگی میں پاک فضائیہ کی کامیابی اعلیٰ تربیت اور جدید جنگی صلاحیتوں کا نتیجہ ہے جبکہ پاک فضائیہ نے اپنی تاریخ میں پہلی بار فل اسپیکٹرم آپریشنز انجام دیے اور جدید اور انقلابی ٹیکنالوجیز کے استعمال نے فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ صدر مملکت نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت، غیر متزلزل عزم اور جذبے کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے ملکی خودمختاری اور سرحدوں کے دفاع میں پاک فضائیہ کے فیصلہ کن کردار کی تعریف کی۔ صدر نے کہا کہ ایئر چیف کی مدبرانہ قیادت نے پاک فضائیہ کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کیا جس سے اس کی آپریشنل تیاری میں نمایاں اضافہ ہوا۔انہوں نے مزید کہا کہ مسلح افواج کی جری اور دور اندیش قیادت نے بھارتی جارحیت کا بروقت اور سخت جواب دیا اور پاک فضائیہ تکنیکی و تزویراتی میدان میں سب سے آگے رہی۔ صدر مملکت نے پاک فضائیہ کی جنگی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔انہوں نے نیشنل آئی ایس آر اینڈ انٹیگریٹڈ ایئر آپریشنز سنٹر کا بھی دورہ کیا جہاں انہیں پاک فضائیہ کی مجموعی آپریشنل صلاحیتوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

ایران سے پاکستانیوں کی واپسی، مزید 304 زائرین اور طلبہ بلوچستان پہنچ گئے

عطا آباد جھیل کنارے ہوٹل کا ایک حصہ سیل: غیر ملکی وی لاگر کی وائرل ویڈیو اور آلودہ پانی کا معاملہ

بنوں میں پہلی مرتبہ کتاب میلہ، ’شٹل کاک بُرقعے میں خواتین کی شرکت‘ نے کیا پیغام دیا؟

صدر مملکت آصف زرداری کا ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ ، ایئر چیف سے ملاقات

ہم امریکی بنکر بسٹر بموں اور ایران کے فردو جوہری پلانٹ کے بارے میں کیا جانتے ہیں؟

ایران میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے پی آئی اے کی خصوصی پروازیں شروع

قومی اسمبلی اجلاس، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم اراکین میں تلخ کلامی

بجٹ میں سولر پینلز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس، پارلیمنٹ کی قائمہ کمیٹیوں نے تجویز مسترد کردی

صدر مملکت اور وزیراعظم کی اہم بیٹھک، ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال

بے نامی ایکٹ کے تحت بڑی کارروائی: اسلام آباد میں دو اہم پلاٹ بحق سرکار ضبط

'آپریشن بنیان مرصوص'میں طلبا و طالبات نے بھی کلیدی کردار ادا کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

بلوچستان کا آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کردیا گیا

حکومت کا ایران سے سفارتکاروں کو واپس بلانے پرغور

اسحاق ڈار اور اماراتی وزیرِ خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال

لاہور میں پسند کی شادی کرنے پر میاں بیوی قتل

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی