انسٹا گرام فیچرمیں بڑی تبدیلی


میٹا نے انسٹا گرام میں ایک نئے ری پوسٹ فیچر کی آزمائش شروع کر دی ہے۔ ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ فوٹو شیئرنگ ایپ میں ایک نئے فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے جس سے صارفین کو مواد ری پوسٹ کرنے کا موقع ملے گا۔ اس فیچر میں جب کسی پوسٹ کو ری شیئر کیا جائے گا تو وہ مواد صارف کی فیڈ میں ایک نئی پوسٹ کے طور پر نظر آئے گا۔انسٹا گرام میں ابھی صارفین دیگر افراد کی سٹوریز شیئر کر سکتے ہیں۔ مگر پوسٹس کو ری پوسٹ کرنا ممکن نہیں تو یہ صارفین کے لیے کارآمد فیچر ثابت ہوگا۔ میٹا کے ایک ترجمان نے بھی تصدیق کی ہے کہ اس فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے مگر مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔انسٹا گرام کی جانب سے اسی طرح کے ایک فیچر کی آزمائش 2022 میں بھی کی گئی تھی جبکہ 2017 میں ایک ری پوسٹ بٹن کو ٹیسٹ کیا گیا تھا۔ مگر دونوں بار ری پوسٹ فیچر کو متعارف نہیں کرایا گیا۔تو ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ اس بار بھی ری پوسٹ فیچر کو صارفین کے لیے متعارف کرایا جاتا ہے یا نہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید سائنس اور ٹیکنالوجی

چین نے بغیرپائلٹ کی جدید ترین ائیرٹیکسی متعارف کرادی

پی ٹی اے نے بڑی تعداد میں سمز بلاک کرنا شروع کردی، مگر کیوں

ٹیکنالوجی کی دنیا میں انقلاب، جاپان نے گہری نیند والی جیکٹ تیار کرلی

انسٹا گرام فیچرمیں بڑی تبدیلی

ٹوکری میں پڑے پڑے پُھوٹنے والے آلو، پیاز اور لہسن کھانا کتنا محفوظ ہے؟

واٹس ایپ اب اپنے اہم فیچرز پر کتنا معاوضہ لے گا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

حیفہ: انڈیا سے تاریخی اور اقتصادی رشتہ رکھنے والا ’سٹریٹیجک‘ اسرائیلی شہر جسے ایرانی حملوں میں نشانہ بنایا گیا

ٹرمپ موبائل کی ممکنہ قیمت کیا ہوگی؟ امریکی صدر کے نام پر اسمارٹ فون اور موبائل سروس سے متعلق چند حقائق

انسٹا گرام میں نئے فیچرز کا اضافہ

چیٹ جی پی ٹی ایک جواب میں کتنا پانی اور بجلی استعمال کرتا ہے؟

کیا ساری زندگی ایک ہی پارٹنر کے ساتھ گزارنا فطری عمل ہے؟ انسانوں کا بندروں سے موازنہ

رفال کا ڈرون مار گرانے والا ’لیزر سسٹم‘ متعارف جس میں ’ایک ساتھ 10 اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت‘ ہے

کیا ساری زندگی ایک ہی پارٹنر کے ساتھ زندگی گزارنا فطری عمل ہے؟ انسانوں کا بندروں سے موازنہ

اے آئی ٹیکنالوجی: خودکار ٹیکسیاں سڑکوں پر کب رواں دواں ہوں گی؟

ساحل سمندر سے ملنے والی ’بوتل میں بند پیغام‘ کا معمہ جو 47 سال بعد حل ہوا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی