ٹیکنالوجی کی دنیا میں انقلاب، جاپان نے گہری نیند والی جیکٹ تیار کرلی


جاپانی ڈیزائن فرم کونیل نے ایسی پَفر جیکٹ تیار کی ہے جو روشنی اور موسیقی کی مدد سے انسان کو کہیں بھی سُلا سکتی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ جیکٹ پہننے والے کی دل کی دھڑکن اور جسمانی درجہ حرارت جیسے بایومیٹرک ڈیٹا کی بنیاد پر مخصوص آوازیں اور لائٹنگ پیدا کرتی ہے۔ تاکہ نیند کے لیے موزوں ماحول بن سکے۔یہ جیکٹ بظاہر ایک عام لیکن اوور سائز پَفر جیکٹ ہے۔ جو روزمرہ پہنی جا سکتی ہے۔ لیکن اس کی خاص بات اس کا سلیپ موڈ ہے جو صرف ہُڈ چڑھانے سے فعال ہو جاتا ہے۔جیکٹ کا ہُڈ اتنا گہرا ہے کہ پہننے والے کو مکمل پرسکون ماحول فراہم کرتا ہے۔ جیکٹ میں نصب سسٹم سرخ روشنی سے نیند لانے اور نیلی روشنی سے بیدار کرنے میں مدد دیتا ہے۔ مخصوص نیوٹرل میوزک دماغ کی لہروں پر اثر انداز ہو کر نیند کو گہرا کرتا ہے۔یہ جاپان کی ایڈو دور کے یوگی کمبل سے متاثر ہے جو لباس اور بستر کا امتزاج تھا۔ جیکٹ میں لگے سینسر صارف کی نیند اور ذہنی دباؤ کو مسلسل مانیٹر کرتے ہیں۔ اگر دباؤ کم نہ ہو تو سسٹم ازخود زیادہ مؤثر آوازیں چلا دیتا ہے تاکہ نیند میں مدد ملے۔جاپان نیند کی کمی کا شکار دنیا کے بدترین ممالک میں شامل ہے۔ جاپانی افراد یورپی ممالک کے مقابلے میں روزانہ ڈیڑھ گھنٹہ کم سوتے ہیں۔ جس کے نتیجے میں ملکی معیشت کو سالانہ 138 ارب ڈالر کا نقصان ہوتا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید سائنس اور ٹیکنالوجی

چین نے بغیرپائلٹ کی جدید ترین ائیرٹیکسی متعارف کرادی

پی ٹی اے نے بڑی تعداد میں سمز بلاک کرنا شروع کردی، مگر کیوں

ٹیکنالوجی کی دنیا میں انقلاب، جاپان نے گہری نیند والی جیکٹ تیار کرلی

انسٹا گرام فیچرمیں بڑی تبدیلی

ٹوکری میں پڑے پڑے پُھوٹنے والے آلو، پیاز اور لہسن کھانا کتنا محفوظ ہے؟

واٹس ایپ اب اپنے اہم فیچرز پر کتنا معاوضہ لے گا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

حیفہ: انڈیا سے تاریخی اور اقتصادی رشتہ رکھنے والا ’سٹریٹیجک‘ اسرائیلی شہر جسے ایرانی حملوں میں نشانہ بنایا گیا

ٹرمپ موبائل کی ممکنہ قیمت کیا ہوگی؟ امریکی صدر کے نام پر اسمارٹ فون اور موبائل سروس سے متعلق چند حقائق

انسٹا گرام میں نئے فیچرز کا اضافہ

چیٹ جی پی ٹی ایک جواب میں کتنا پانی اور بجلی استعمال کرتا ہے؟

کیا ساری زندگی ایک ہی پارٹنر کے ساتھ گزارنا فطری عمل ہے؟ انسانوں کا بندروں سے موازنہ

رفال کا ڈرون مار گرانے والا ’لیزر سسٹم‘ متعارف جس میں ’ایک ساتھ 10 اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت‘ ہے

کیا ساری زندگی ایک ہی پارٹنر کے ساتھ زندگی گزارنا فطری عمل ہے؟ انسانوں کا بندروں سے موازنہ

اے آئی ٹیکنالوجی: خودکار ٹیکسیاں سڑکوں پر کب رواں دواں ہوں گی؟

ساحل سمندر سے ملنے والی ’بوتل میں بند پیغام‘ کا معمہ جو 47 سال بعد حل ہوا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی