پی ٹی اے نے بڑی تعداد میں سمز بلاک کرنا شروع کردی، مگر کیوں


زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری 49 لاکھ سے زائد موبائل سمز بند کرنے کی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا، نادرا کی سفارش پر وزارت داخلہ نے پی ٹی اے کو ہدایت کر دی ۔ منسوخ شدہ، زائدالمیعاد اور فوت شدہ افراد کے شناختی کارڈ پر جاری موبائل سمز مرحلہ وار بند ہوں گی ، 2017 سے زائدالمیعاد شناختی کارڈ پر جاری موبائل سمز 30 جون 2025 کو بند کر دی جائیں گی ۔ 2018 میں زائدالمیعاد ہونے والے شناختی کارڈز کی موبائل سمز 31 جولائی کو بند کی جائیں گی،2019 کے شناختی کارڈز پر جاری شدہ سمز 31 اگست اور 2020 کے شناختی کارڈز کی سمز 30 ستمبر کی بند ہو جائیں گی۔2021 کے شناختی کارڈز کی سمز 31 اکتوبر اور 2022 کے زائدالمیعاد شناختی کارڈز پر رجسٹرڈ سمز 30 نومبر کو بند کی جائیں گی، 2023 ، 2024 اور 2025 میں زائدالمیعاد ہونیوالے شناختی کارڈز پر رجسٹرڈ موبائل سمز 31 دسمبر کو بند ہو جائیں گی ۔ایسے شناختی کارڈز کی کل تعداد 4,906,611 ہے، جن کی تجدید نہیں ہوئی یا ان کے حامل افراد فوت ہو چکے ہیں ، اس کارروائی کا مقصد جعلی یا غیر فعال شناخت کے ذریعے موبائل نیٹ ورکس کے ممکنہ غلط استعمال کو روکنا ہے۔ قومی سلامتی کو مستحکم اور ڈیجیٹل ایکوسسٹم کو زیادہ محفوظ اور قابلِ اعتماد بنانے میں مدد ملے گی، شہری اپنے شناختی کارڈ کی بروقت تجدید کروائیں تاکہ موبائل سروس کی ممکنہ بندش سے بچا جا سکے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید سائنس اور ٹیکنالوجی

چین نے بغیرپائلٹ کی جدید ترین ائیرٹیکسی متعارف کرادی

پی ٹی اے نے بڑی تعداد میں سمز بلاک کرنا شروع کردی، مگر کیوں

ٹیکنالوجی کی دنیا میں انقلاب، جاپان نے گہری نیند والی جیکٹ تیار کرلی

انسٹا گرام فیچرمیں بڑی تبدیلی

ٹوکری میں پڑے پڑے پُھوٹنے والے آلو، پیاز اور لہسن کھانا کتنا محفوظ ہے؟

واٹس ایپ اب اپنے اہم فیچرز پر کتنا معاوضہ لے گا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

حیفہ: انڈیا سے تاریخی اور اقتصادی رشتہ رکھنے والا ’سٹریٹیجک‘ اسرائیلی شہر جسے ایرانی حملوں میں نشانہ بنایا گیا

ٹرمپ موبائل کی ممکنہ قیمت کیا ہوگی؟ امریکی صدر کے نام پر اسمارٹ فون اور موبائل سروس سے متعلق چند حقائق

انسٹا گرام میں نئے فیچرز کا اضافہ

چیٹ جی پی ٹی ایک جواب میں کتنا پانی اور بجلی استعمال کرتا ہے؟

کیا ساری زندگی ایک ہی پارٹنر کے ساتھ گزارنا فطری عمل ہے؟ انسانوں کا بندروں سے موازنہ

رفال کا ڈرون مار گرانے والا ’لیزر سسٹم‘ متعارف جس میں ’ایک ساتھ 10 اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت‘ ہے

کیا ساری زندگی ایک ہی پارٹنر کے ساتھ زندگی گزارنا فطری عمل ہے؟ انسانوں کا بندروں سے موازنہ

اے آئی ٹیکنالوجی: خودکار ٹیکسیاں سڑکوں پر کب رواں دواں ہوں گی؟

ساحل سمندر سے ملنے والی ’بوتل میں بند پیغام‘ کا معمہ جو 47 سال بعد حل ہوا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی