مکہ میں قائم فیسلیٹیشن سینٹر نے پاکستانی حجاج کی 30 ہزار سے زائد شکایات کا ازالہ کیا


پاکستانی حجاج کو رواں برس سہولیات فراہم کرنے کے لیے حکومتِ پاکستان کی جانب سے مکہ میں قائم کردہ فیسلیٹیشن سینٹر نے 30 ہزار سے زائد شکایات کا ازالہ کیا ہے۔ہزاروں عازمین کو سفری مسائل، گمشدہ ٹکٹس، رہائش، کھانے اور دیگر اہم معاملات میں فوری مدد فراہم کی گئی، جسے حکام نے ایک ’گیم چینجر‘ قرار دیا ہے۔فیسلیٹیشن سینٹر مکہ کی انچارج عائشہ اعجاز نے بتایا کہ ’یہ مرکز پاکستانی حجاج کی مدد کے لیے خصوصی طور پر ترتیب دیا گیا جو 24 گھنٹے کام کرتا ہے۔‘’اس میں مختلف خصوصی شعبہ جات قائم کیے گئے ہیں جن میں ڈیپارچر سیل، زونگ ڈیسک، مکتب ڈیسک، مدینہ ڈیپارچر سیل، کمپلینٹس سیل اور  24 گھنٹے کال سینٹر کی سہولت شامل ہے۔‘ارلی ڈیپارچر سیل کے انچارج عبداسمیع لاکهو نے بتایا کہ اب تک 1500 سے زائد کیسز حل کیے جا چکے ہیں، ان میں پرواز کی تبدیلی، ٹکٹ گمشدگی اور سیٹ کی اپ گریڈیشن شامل ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ’حجاج کی سہولت کے لیے ایئرلائنز کے خصوصی ڈیسک ان کی رہائش گاہوں کے قریب قائم کیے گئے۔‘کمپلینٹ سیل کے انچارج حافظ عبید اللہ زکریا نے بتایا کہ ’حج 2025 میں اب تک 30 ہزار 147 شکایات درج کی جا چکی ہیں۔‘’ان میں سے 2446 شکایات کو 24 گھنٹوں کے اندر حل کر لیا گیا، 113 پر کارروائی جاری ہے، جبکہ 580 شکایات کو غیر مستند قرار دیا گیا۔‘رواں سال شکایات کے اندراج کے لیے متعدد ذرائع فراہم کیے گئے، جن میں 24 گھنٹے کام کرنے والا کال سینٹر، واٹس ایپ، ٹول فری نمبرز اور دیگر پلیٹ فارمز شامل تھے۔ حکام کے مطابق حج 2024 کی نسبت رواں برس شکایات کی تعداد میں واضح کمی دیکھنے میں آئی جس کی وجہ انتظامات کا غیر معمولی طور پر منظم ہونا بتایا گیا۔وزارت مذہبی امور کے مطابق ’فیسلیٹیشن سینٹر سے بیشتر مسائل فوری طور پر حل ہونے کی وجہ سے پاکستانی حجاج پُرسکون انداز میں وطن واپس لوٹ رہے ہیں۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

پاکستانی بحریہ اور میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کی جانب سے انڈین عملے کو طبی امداد کی فراہمی

ایف اے ٹی ایف نے بھارت کا جھوٹ بے نقاب کر دیا، پہلگام واقعے سے پاکستان کلیئر

عمران خان کی رہائی کے لیے پشاور سے تحریک کا آغاز، اسلام آباد کی جانب پیش قدمی ہوگی؟

وائٹ ہاؤس: صدر ٹرمپ کی جانب سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں ظہرانہ

ایران اسرائیل کشیدگی کے باعث ایران میں موجود پاکستانیوں کے انخلاء کا معاملہ

جعفر ایکسپریس پر ایک بار پھر بم حملہ، چار بوگیاں پٹڑی سے اُتر گئیں

ایران میں پھنسے پاکستانی خصوصی پرواز کے ذریعے اسلام آباد پہنچ گئے

مکہ میں قائم فیسلیٹیشن سینٹر نے پاکستانی حجاج کی 30 ہزار سے زائد شکایات کا ازالہ کیا

مودی اور ٹرمپ کی فون کال: ’وزیراعظم نے بتا دیا کہ کشمیر پر ثالثی کبھی قبول نہیں کریں گے‘

مودی اور ٹرمپ کی فون کال: ’وزیر اعظم نے بتا دیا کہ کشمیر پر ثالثی کبھی قبول نہیں کریں گے‘

فیلڈ مارشل عاصم منیرکی امریکی صدر ٹرمپ سے اہم ملاقات طے ہو گئی

خیبر پختونخوا کے جنگلات میں آگ سے میاں بیوی کی موت، ’گھر جل جاتا لیکن امی ابو زندہ ہوتے‘

ٹرمپ اور آرمی چیف عاصم منیر کی وائٹ ہاؤس میں ’غیر معمولی‘ ملاقات: ’اسے صرف ایران اور اسرائیل کے تناظر میں نہیں دیکھنا چاہیے‘

ایران سے پاکستانیوں کی واپسی، مزید 304 زائرین اور طلبہ بلوچستان پہنچ گئے

عطا آباد جھیل کنارے ہوٹل کا ایک حصہ سیل: غیر ملکی وی لاگر کی وائرل ویڈیو اور آلودہ پانی کا معاملہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی