ایران میں پھنسے پاکستانی خصوصی پرواز کے ذریعے اسلام آباد پہنچ گئے


پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی پہلی پرواز ایران میں پھنسے پاکستانیوں کو لے کر اسلام آباد پہنچ گئی۔بدھ کی صبح پی آئی اے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے پی کے 9552 میں 107 مسافر سوار تھے جو صبح تین بجے بحفاظت اسلام آباد ایئرپورٹ پر اتری۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ایران کی فضائی حدود بند ہونے کی وجہ سے پاکستانی شہری زمینی راستے سے ترکمانستان کے دارالحکومت اشگ آباد پہنچے تھے اور وہاں سے پی آئی اے کی پرواز نے ان کو اٹھایا۔بیان کے مطابق ’اس پورے عمل میں ایران اور ترکمانستان میں پاکستان کے سفارت خانوں نے کلیدی کردار ادا کیا۔‘قومی ایئر لائن کی یہ خصوصی پرواز حکومت پاکستان کی ہدایات پر روانہ کی گئی تھی۔اس کے ذریعے واپس آنے والے مسافروں نے حکومت کو بروقت قرار دیتے ہوئے سراہا ہے۔’شہری موبائل کو چارج اور مناسب رقم ساتھ رکھیں‘ایران میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے کہا ہے کہ ایران میں موجود پاکستانی روانگی سے قبل پاسپورٹ پر ایگزٹ پرمٹ (خروج) کی مہر کو یقینی بنائیں۔‘بدھ کو ایکس پر ایک پوسٹ میں انہوں نے یہ بھی یقینی بنانے کی ہدایت کی کہ ’’سرحدی گزرگاہیں بند ہونے سے قبل وہاں پہنچیں کیونکہ مواصلاتی مسائل کی وجہ سے سرحدی حکام سے رابطوں میں مشکلات ہیں۔‘انہوں نے شہریوں سے اپنے موبائلز کو ہر وقت چارج رکھنے کی درخواست بھی کی کیونکہ ایران میں سڑکوں پر ٹریفک جام کی وجہ سے بہت زیادہ وقت صرف ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہری تہران میں سفارت خانے اور مشہد اور زاہدان کے قونصل خانوں سے رابطہ نمبرز بھی پاس رکھیں اور کسی پریشانی کی صورت میں رابطہ کر سکتے ہیں۔مدثر ٹیپو نے شہریوں سے یہ بھی کہا کہ وہ سفر کے دوران اپنے پاس نقدی کی صورت میں مناسب رقم بھی رکھیں کیونکہ ایران میں الیکٹرانک ذرائع سے پیسے بھجوانے میں تاخیر اور رکاوٹوں کا سامنا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

پاکستانی بحریہ اور میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کی جانب سے انڈین عملے کو طبی امداد کی فراہمی

ایف اے ٹی ایف نے بھارت کا جھوٹ بے نقاب کر دیا، پہلگام واقعے سے پاکستان کلیئر

عمران خان کی رہائی کے لیے پشاور سے تحریک کا آغاز، اسلام آباد کی جانب پیش قدمی ہوگی؟

وائٹ ہاؤس: صدر ٹرمپ کی جانب سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں ظہرانہ

ایران اسرائیل کشیدگی کے باعث ایران میں موجود پاکستانیوں کے انخلاء کا معاملہ

جعفر ایکسپریس پر ایک بار پھر بم حملہ، چار بوگیاں پٹڑی سے اُتر گئیں

ایران میں پھنسے پاکستانی خصوصی پرواز کے ذریعے اسلام آباد پہنچ گئے

مکہ میں قائم فیسلیٹیشن سینٹر نے پاکستانی حجاج کی 30 ہزار سے زائد شکایات کا ازالہ کیا

مودی اور ٹرمپ کی فون کال: ’وزیراعظم نے بتا دیا کہ کشمیر پر ثالثی کبھی قبول نہیں کریں گے‘

مودی اور ٹرمپ کی فون کال: ’وزیر اعظم نے بتا دیا کہ کشمیر پر ثالثی کبھی قبول نہیں کریں گے‘

فیلڈ مارشل عاصم منیرکی امریکی صدر ٹرمپ سے اہم ملاقات طے ہو گئی

خیبر پختونخوا کے جنگلات میں آگ سے میاں بیوی کی موت، ’گھر جل جاتا لیکن امی ابو زندہ ہوتے‘

ٹرمپ اور آرمی چیف عاصم منیر کی وائٹ ہاؤس میں ’غیر معمولی‘ ملاقات: ’اسے صرف ایران اور اسرائیل کے تناظر میں نہیں دیکھنا چاہیے‘

ایران سے پاکستانیوں کی واپسی، مزید 304 زائرین اور طلبہ بلوچستان پہنچ گئے

عطا آباد جھیل کنارے ہوٹل کا ایک حصہ سیل: غیر ملکی وی لاگر کی وائرل ویڈیو اور آلودہ پانی کا معاملہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی