
پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں انتہائی غیر معمولی پیشرفت ، فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی آج امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اہم ملاقات طے ہوگئی۔ وائٹ ہاوس کے مطابق صدر ٹرمپ آج فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے۔ اور ظہرانہ کے موقع پر صدرٹرمپ سے آرمی چیف کی ملاقات کیبنٹ روم میں ہوگی۔ اس ملاقات میں صحافیوں کو آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ملاقات آج امریکا میں ایسٹرن وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے یعنی پاکستانی وقت کے مطابق رات دس بجے کے قریب ہوگی۔جمان وائٹ ہاؤس نے مزید بتایا کہ ظہرانے میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس، ٹرمپ انتظامیہ کے اہم عہدیدار بھی شریک ہوں گے۔صدرٹرمپ کے اقتدارمیں آنے کےبعد یہ پہلا موقع ہے کہ امریکی صدرکسی فوجی سربراہ کو کیبنٹرروم میں ظہرانہ دیں گے۔