پاکستانی بحریہ اور میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کی جانب سے انڈین عملے کو طبی امداد کی فراہمی


پاکستان کی بحریہ اور میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کی جانب سے انڈین عملے کو طبی امداد فراہم کی گئی ہے۔بدھ کو کراچی میں پاکستان نیوی ڈائریکٹوریٹ جنرل پبلک ریلیشنز سے جاری بیان کے مطابق پاک بحریہ کے جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر کو لائبیریا کے پرچم بردار آئل ٹینکر ایم ٹی ہائی لیڈر سے ایک ہنگامی کال موصول ہوئی تھی۔کال میں عملے کے ایک زخمی رکن کے طبی انخلا کی درخواست کی گئی۔بیان کے مطابق جہاز پر تمام عملہ انڈین شہریوں پر مشتمل تھا۔’جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر نے فوری اور مؤثر ردعمل کو یقینی بنانے کے لیے اپنے مربوط میری ٹائم پروٹوکولز کو متحرک کیا، جس کے نتیجے میں پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے زخمی سیفیر کو کراچی کے مقامی ہسپتال منتقل کیا۔‘بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’یہ کامیاب طبی انخلا پاکستان کے میری ٹائم سیفٹی نظام کی آپریشنل تیاری اور فوری ردعمل کا مظہر ہے۔ ہم آہنگی اور فوری عمل درآمد پاک بحریہ کے اس عزم کی عکاسی کرتے ہیں کہ وہ سمندر میں انسانی زندگی کے تحفظ کے لیے قومیت سے بالاتر ہو کر اپنی بین الاقوامی ذمہ داریاں نبھاتی ہے۔‘بیان کے مطابق ’پاکستان بحریہ کا جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر کسی بھی سمندری حادثے کے ردعمل کو مربوط بنانے کے لیے تمام متعلقہ قومی اداروں کے درمیان ایک مرکزی مرکز کی حیثیت رکھتا ہے۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

ایشیائی ترقیاتی بینک اور پاکستان کے مابین پانچ سالہ فنانسنگ کا معاہدہ

ٹرمپ ۔ فیلڈ مارشل ملاقات، پاک امریکا تعلقات میں مثبت پیشرفت ہے: بلاول بھٹو

پاکستانی بہت اچھے لوگ ہیں اورمیں پاکستان کوبہت پسند کرتا ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ

ایران اسرائیل جنگ: عراق میں پھنسے پاکستانی ورکرز موت کے خوف میں مبتلا

پنجاب کے پرائمری سکولوں میں داستان گوئی پراجیکٹ کا آغاز کیوں کیا جا رہا ہے؟

ایران اسرائیل جنگ: عراق کے سرحدی شہروں میں پھنسے پاکستانی ورکرز موت کے خوف میں مبتلا

پاکستانی بحریہ اور میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کی جانب سے انڈین عملے کو طبی امداد کی فراہمی

ایف اے ٹی ایف نے بھارت کا جھوٹ بے نقاب کر دیا، پہلگام واقعے سے پاکستان کلیئر

عمران خان کی رہائی کے لیے پشاور سے تحریک کا آغاز، اسلام آباد کی جانب پیش قدمی ہوگی؟

وائٹ ہاؤس: صدر ٹرمپ کی جانب سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں ظہرانہ

ایران اسرائیل کشیدگی کے باعث ایران میں موجود پاکستانیوں کے انخلاء کا معاملہ

جعفر ایکسپریس پر ایک بار پھر بم حملہ، چار بوگیاں پٹڑی سے اُتر گئیں

ایران میں پھنسے پاکستانی خصوصی پرواز کے ذریعے اسلام آباد پہنچ گئے

مکہ میں قائم فیسلیٹیشن سینٹر نے پاکستانی حجاج کی 30 ہزار سے زائد شکایات کا ازالہ کیا

مودی اور ٹرمپ کی فون کال: ’وزیراعظم نے بتا دیا کہ کشمیر پر ثالثی کبھی قبول نہیں کریں گے‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی