ایشیائی ترقیاتی بینک اور پاکستان کے مابین پانچ سالہ فنانسنگ کا معاہدہ


پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے درمیان ایک ارب ڈالر فنانسنگ کا معاہدہ طے پاگیا۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق حکومت پاکستان نے پانچ سالہ طویل المدتی فنانسنگ سہولت پر دستخط کر دیے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزارتِ خزانہ نے ایک ارب ڈالر کی مشترکہ ٹرم فنانس سہولت پر دستخط کیے، جو ایشیائی ترقیاتی بینک کے پروگرام’امپروڈ ریسورس موبلائزیشن اینڈ یوٹیلائزیشن ریفارم’ کے نظام کے تحت جزوی طور پر ضمانت شدہ ہے۔وزارت خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ دبئی اسلامک بینک نے اس معاہدے میں ’سول اسلامک گلوبل کوآرڈینیٹر‘ کا کردار ادا کیا، جبکہ اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک ’مینڈیٹڈ لیڈ ارینجر‘ اور ’بُک رنر‘ کے طور پر شامل تھا۔اسی طرح دیگر مالیاتی اداروں میں ابو ظبی اسلامک بینک (مینڈیٹڈ لیڈ ارینجر)، شارجہ اسلامک بینک، عجمان بینک اور حبیب بینک لمیٹڈ بطور ارینجرز شامل تھے۔اعلامیے کے مطابق یہ سہولت حکومتِ پاکستان کے لیے ایک اہم اور تاریخی معاہدہ ہے، جو خطے کے ممتاز مالیاتی اداروں کی جانب سے بھرپور اعتماد کا مظہر ہے۔مزید بتایا گیا ہے کہ یہ پانچ سالہ پروگرام متعدد اقساط پر مشتمل سہولت ہے، جس میں اسلامی اور روایتی (کنونشنل) دونوں طرح کی فنانسنگ شامل ہیں، اسلامی فنانسنگ کو مکمل طور پر ’اکاؤنٹنگ اینڈ آیڈیٹنگ آرگنائزیشن فار اسلامک فنانشل انسٹیٹیوشن کے معیار کے مطابق ترتیب دیا گیا ہے، جو مجموعی فنانسنگ کا 89 فیصد ہے، جبکہ بقیہ 11 فیصد روایتی فنانسنگ پر مشتمل ہے۔اعلامیے کے مطابق یہ معاہدہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی پالیسی پر مبنی ضمانتی سہولت سے معاونت یافتہ پہلا معاہدہ ہے، جو کسی رکن ملک (پاکستان) کی جانب سے کی گئی اصلاحاتی پالیسیوں سے منسلک ہے۔وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کا یہ پروگرام پاکستان کو طویل المدتی مالی استحکام اور مزاحمتی نظام کی تشکیل میں معاونت فراہم کرنے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے، اور اس نے پاکستان کی بین الاقوامی کمرشل مارکیٹ میں دوبارہ شمولیت میں مدد کی ہے، جس میں مشرقِ وسطیٰ کے بینکوں کی بھرپور دلچسپی دیکھی گئی۔اعلامیے کے مطابق تقریباً دو سال اور 6 ماہ بعد پاکستان کی مشرق وسطیٰ کی مالیاتی مارکیٹ میں واپسی اس بات کا مظہر ہے کہ مارکیٹ کا حکومتِ پاکستان پر اعتماد بحال ہو چکا ہے، اور معیشت کے مجموعی اشاریے بہتر ہو رہے ہیں۔مزید کہا گیا ہے کہ یہ معاہدہ مشرق وسطیٰ کے بینکوں کے ساتھ حکومتِ پاکستان کی نئی شراکت داری کا آغاز بھی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

ایشیائی ترقیاتی بینک اور پاکستان کے مابین پانچ سالہ فنانسنگ کا معاہدہ

’جنرل عاصم منیر کو جنگ روکنے پر شکریہ ادا کرنے کے لیے مدعو کیا تھا، ایران کو پاکستان سے بہتر کوئی نہیں جانتا‘ ڈونلڈ ٹرمپ

ٹرمپ ۔ فیلڈ مارشل ملاقات، پاک امریکا تعلقات میں مثبت پیشرفت ہے: بلاول بھٹو

پاکستانی بہت اچھے لوگ ہیں اورمیں پاکستان کوبہت پسند کرتا ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ

ایران اسرائیل جنگ: عراق میں پھنسے پاکستانی ورکرز موت کے خوف میں مبتلا

پنجاب کے پرائمری سکولوں میں داستان گوئی پراجیکٹ کا آغاز کیوں کیا جا رہا ہے؟

ایران اسرائیل جنگ: عراق کے سرحدی شہروں میں پھنسے پاکستانی ورکرز موت کے خوف میں مبتلا

پاکستانی بحریہ اور میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کی جانب سے انڈین عملے کو طبی امداد کی فراہمی

ایف اے ٹی ایف نے بھارت کا جھوٹ بے نقاب کر دیا، پہلگام واقعے سے پاکستان کلیئر

عمران خان کی رہائی کے لیے پشاور سے تحریک کا آغاز، اسلام آباد کی جانب پیش قدمی ہوگی؟

وائٹ ہاؤس: صدر ٹرمپ کی جانب سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں ظہرانہ

ایران اسرائیل کشیدگی کے باعث ایران میں موجود پاکستانیوں کے انخلاء کا معاملہ

جعفر ایکسپریس پر ایک بار پھر بم حملہ، چار بوگیاں پٹڑی سے اُتر گئیں

ایران میں پھنسے پاکستانی خصوصی پرواز کے ذریعے اسلام آباد پہنچ گئے

مکہ میں قائم فیسلیٹیشن سینٹر نے پاکستانی حجاج کی 30 ہزار سے زائد شکایات کا ازالہ کیا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی