ٹرمپ ۔ فیلڈ مارشل ملاقات، پاک امریکا تعلقات میں مثبت پیشرفت ہے: بلاول بھٹو


پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات پاک امریکا تعلقات میں ایک مثبت پیشرفت ہے۔ اپنی ٹوئٹ میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھاکہ آج فیلڈ مارشل عاصم منیر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ظہرانے پر ملاقات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور صدر ٹرمپ کی یہ ملاقات جنگ بندی کی امریکی کوششوں کے تناظر میں پاک امریکا تعلقات میں ایک مثبت پیشرفت ہے۔بلاول کا کہنا تھاکہ پانچ روزہ جنگ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف فیصلہ کن کامیابی حاصل کی اور بھارت نے بدقسمتی سے امن کوششوں، امریکی سفارت کاری کومسترد کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نہ تو تصادم چاہتا ہے اور نہ ہی بھارت سے مکالمے کیلئے بے چین ہے، پاکستان سمجھتا ہے کہ امن دونوں ممالک کے مفاد میں ہے، ہمارے تنازعات کا کوئی عسکری حل نہیں ہے۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھاکہ بھارت کی آبی جارحیت، مقبوضہ کشمیر میں ظلم و جبر اور دہشتگردی کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنا ایسے مؤقف ہیں جو زیادہ دیر تک برقرار نہیں رہ سکتے، پاکستان اور بھارت کے تنازع کا مستقبل انکار یا ہٹ دھرمی میں نہیں بلکہ سچ پر مبنی سفارتکاری ہے۔خیال رہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی کابینہ سے آج ملاقات ہوگی۔ملاقات پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجے کے قریب ہوگی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

ایشیائی ترقیاتی بینک اور پاکستان کے مابین پانچ سالہ فنانسنگ کا معاہدہ

’جنرل عاصم منیر کو جنگ روکنے پر شکریہ ادا کرنے کے لیے مدعو کیا تھا، ایران کو پاکستان سے بہتر کوئی نہیں جانتا‘ ڈونلڈ ٹرمپ

ٹرمپ ۔ فیلڈ مارشل ملاقات، پاک امریکا تعلقات میں مثبت پیشرفت ہے: بلاول بھٹو

پاکستانی بہت اچھے لوگ ہیں اورمیں پاکستان کوبہت پسند کرتا ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ

ایران اسرائیل جنگ: عراق میں پھنسے پاکستانی ورکرز موت کے خوف میں مبتلا

پنجاب کے پرائمری سکولوں میں داستان گوئی پراجیکٹ کا آغاز کیوں کیا جا رہا ہے؟

ایران اسرائیل جنگ: عراق کے سرحدی شہروں میں پھنسے پاکستانی ورکرز موت کے خوف میں مبتلا

پاکستانی بحریہ اور میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کی جانب سے انڈین عملے کو طبی امداد کی فراہمی

ایف اے ٹی ایف نے بھارت کا جھوٹ بے نقاب کر دیا، پہلگام واقعے سے پاکستان کلیئر

عمران خان کی رہائی کے لیے پشاور سے تحریک کا آغاز، اسلام آباد کی جانب پیش قدمی ہوگی؟

وائٹ ہاؤس: صدر ٹرمپ کی جانب سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں ظہرانہ

ایران اسرائیل کشیدگی کے باعث ایران میں موجود پاکستانیوں کے انخلاء کا معاملہ

جعفر ایکسپریس پر ایک بار پھر بم حملہ، چار بوگیاں پٹڑی سے اُتر گئیں

ایران میں پھنسے پاکستانی خصوصی پرواز کے ذریعے اسلام آباد پہنچ گئے

مکہ میں قائم فیسلیٹیشن سینٹر نے پاکستانی حجاج کی 30 ہزار سے زائد شکایات کا ازالہ کیا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی