پی آئی اے کی پانچ برس بعد پہلی پرواز لاہور سے پیرس پہنچ گئی


پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے پانچ برس بعد لاہور سے پیرس کی پروازوں کا آغازکیا ہے اور طویل عرصے بعد 276 مسافروں کو لے کر جانے والی پرواز نے فرانس کے دارالحکومت میں لینڈ کیا۔پی آئی اے کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق بدھ کو پی آئی اے کی پہلی ہفتہ وار پرواز لاہور سے پیرس کے لیے دوپہر 12 بجے روانہ ہوئی تھی۔لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پرواز پی کے 733 کے ذریعے 276 مسافر پیرس پہنچے۔پی آئی اے پہلے ہی اسلام آباد سے پیرس کی ہفتہ وار دو پروازیں آپریٹ کر رہی ہے۔بیان کے مطابق اس پرواز کے لیے بوئنگ 777 طیارہ آپریٹ کیا گیا جس کے اندرونی كبین کی مسافروں کی سہولت کے لیے حال ہی میں از سر نو تزئین و آرائش کی گئی تھی۔پی آئی اے کی پیرس جانے والی پرواز کے آغاز پر علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا اور کیک کاٹا گیا۔لاہور سے پہلی پرواز کے مسافروں کو چیف ایگزیکٹو آفیسر پی آئی اے ایئر وائس مارشل عامر حیات، چیف آپریٹنگ افسر خرم مشتاق، فرانس ایمبیسی کے ہیڈ آف مشن فرینک آبرے اور ہوابازی کے دیگر اعلیٰ حکام نے رخصت کیا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

پاکستان نے ہمیشہ جنگ پر امن کو ترجیح دی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

ججز تبادلے کے فیصلے پر دو ججز کا اختلافی نوٹ: تبادلہ صدر مملکت کی آئینی خلاف ورزی قرار

اسلحہ و شراب برآمدگی کیس: علی امین گنڈاپور کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل

بلاول بھٹو نے مشکل وقت میں پاکستان کی مؤثر نمائندگی کی، آصفہ بھٹو

امریکی صدر کی فیلڈ مارشل سے ملاقات، پاک امریکا تعلقات میں ایسی گرم جوشی نہیں دیکھی ، خواجہ آصف

شناختی معلومات فراہم کرنے کی سروسز، پاکستانیوں کا ڈیٹا کس حد تک محفوظ ہے؟

پاک بحریہ نے سمندرمیں زخمی بھارتی عملے کو بچا لیا

خیبر پختونخوا: میڈیکل آفیسرز کی بھرتی کے لیے ٹیسٹ، 80 فیصد ڈاکٹر فیل 

خیبر پختونخوا میں میڈیکل آفیسرز کی بھرتی کے لیے ٹیسٹ، 80 فیصد سے زائد ڈاکٹر فیل 

ڈونلڈ ٹرمپ اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ’دو گھنٹے سے زیادہ جاری رہنے والی ملاقات‘ جس میں آئی ایس آئی سربراہ بھی موجود تھے

ایران، امریکی اڈے اور ’بھٹو کا عہد‘: اسلامی ممالک کا متحد ہونا اتنا مشکل کیوں ہے؟

پی آئی اے کی پانچ برس بعد پہلی پرواز لاہور سے پیرس پہنچ گئی

خیبر پختونخوا میں میڈیکل آفیسرز کی بھرتی کے لیے پہلی بار ٹیسٹ، 80 فیصد سے زائد ڈاکٹر فیل 

ایران اسرائیل تنازع: اسلام آباد کس حد تک تہران کی مدد کر سکتا ہے اور اس کے پاکستان پر کیا اثرات پڑ سکتے ہیں؟

ایشیائی ترقیاتی بینک اور پاکستان کے مابین پانچ سالہ فنانسنگ کا معاہدہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی