خیبر پختونخوا: میڈیکل آفیسرز کی بھرتی کے لیے ٹیسٹ، 80 فیصد ڈاکٹر فیل 


خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع کے ہسپتالوں میں میڈیکل آفیسرز کی بھرتیوں کے لیے پہلی بار ایٹا ٹیسٹ لیا گیا۔ 14 جون کو منعقد ہونے والے ٹیسٹ میں 115 سیٹوں کے لیے 8 ہزار 974 امیدواروں نے درخواستیں جمع کرائیں جن میں سے صرف 1766 امیدوار امتحان پاس کر سکے۔ ایجوکیشنل ٹیسٹنگ اینڈ ایویلوایشن ایجنسی کے نتائج کے مطابق 5 ہزار 664 ڈاکٹر ٹیسٹ میں فیل ہو گئے۔ ضلع بٹ خیلہ کی 32 اسامیوں کے لیے 2 ہزار 424 ڈاکٹروں نے ٹیسٹ دیا جن میں سے 476 امیدوار پاس ہوئے۔ اسی طرح ہری پور کی 16 سیٹوں کے لیے 5216 امیدواروں میں سے 342 نے ٹیسٹ پاس کیا۔ اپر دیر کے 364 جبکہ مردان کے 584 ڈاکٹر ٹیسٹ میں کامیاب ہوئے۔ ایٹا حکام کے مطابق ’نتائج میں کامیابی کی شرح 19.67 فیصد رہی۔‘ڈاکٹروں کے تحفظاتایٹا کے نتائج سامنے آنے کے بعد ڈاکٹر برادری کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ پرووِنشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے سینیئر نائب صدر ڈاکٹر قاضی شہباز محی الدین کے مطابق پہلی بار ایٹا ٹیسٹ کا انعقاد ہوا اسی لیے اس ٹیسٹ کے فارمیٹ میں نقائص سامنے آچکے ہیں۔’ایٹا ٹیسٹ بنانے والوں کا میڈیکل سے کوئی تعلق نہیں ہے، انہوں نے اردو نیوز کو بتایا کہ ٹیسٹ میں گائنی اور ای این ٹی سے متعلق تکنیکی سوالات شامل کیے گئے تھے۔‘اُن کے مطابق ’ہر ڈاکٹر نے ای این ٹی کے بارے میں نہیں پڑھا ہوتا اور نہ ہی سپیشلائزیشن میں ہر مضمون کا گہرا مطالعہ کیا ہوتا ہے۔‘  ڈاکٹر قاضی نے بتایا کہ ’100 ایم سی کیوز کے لیے 75 منٹ بہت کم وقت ہے۔ 30 اینالیٹیکل سوالات میڈیکل کورس سے ہٹ کر دیے گئے تھے۔‘’ہم ڈاکٹر ہیں، آرمی یا قانون نافذ کرنے والے کسی ادارے کے لیے ٹیسٹ نہیں دے رہے۔ ہمیں ایٹا کے طریقہ کار اور اس کی شفافیت پر تحفظات ہیں۔‘ان کا مزید کہنا ہے کہ ’ہم نے پہلے بھی ان کی کارکردگی پر سوالات اٹھائے ہیں اور اس بار بھی ہم یہی مطالبہ کرتے ہیں کہ ایٹا کے بجائے این ٹی ایس کے ذریعے ٹیسٹ لیا جائے۔‘ پرووِنشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے ایٹا کے نتائج کو مسترد کرتے ہوئے احتجاج کا اعلان کیا ہے (فائل فوٹو: پِکسابے)پرووِنشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے سینیئر نائب صدر کہتے ہیں کہ ’ہم اِن نتائج کو مسترد کرتے ہیں اور ایٹا کے خلاف احتجاج کریں گے۔ اگر پھر بھی بات نہ بنی تو احتجاج کا دائرہ وسیع کر دیں گے۔‘پی ڈی اے کے سینیئر نائب صدر ڈاکٹر قاضی شہباز کے مطابق ’صوبے میں اس وقت 12 ہزار ڈاکٹر بے روزگار ہیں، اگر یہی صورتِ حال رہی تو میڈیکل کے شعبے میں کوئی نوجوان قدم نہیں رکھے گا۔‘ایٹا کا موقفایٹا حکام کے مطابق ’14 اور 15 جون کو میڈیکل آفیسرز کے ٹیسٹ شفاف طریقے سے منعقد ہوئے، ٹیسٹ میں تمام سوالات میڈیکل کی فیلڈ ہی سے متعلق تھے۔‘’میڈیکل آفیسرز کی پوسٹ کے لیے اہل امیدوار کو بنیادی موضوعات کا علم ہونا چاہیے، بیرونِ ملک مختلف میڈیکل کالجز سے ڈگری حاصل کی جاتی ہے، تاہم ایٹا ٹیسٹ کے ذریعے ان کی قابلیت کا امتحان لیا جاتا ہے۔‘ ایٹا کے حکام کا کہنا ہے کہ ’ٹیسٹ میں ہر طرح سے شفافیت کو برقرار رکھا گیا ہے،  ڈاکٹروں کو اگر نتائج سے متعلق تحفظات ہیں تو وہ عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا سکتے ہیں۔‘ٹیسٹ میں کسی کے ساتھ زیادتی نہیں کی گئی بلکہ انصاف کے ساتھ نتائج مرتب کیے گئے۔ ٹیسٹ کے نتائج محکمہ صحت کے حوالے کردیے گئے ہیں جس کے بعد بھرتیوں کا عمل شروع ہو جائے گا۔‘ صوبائی مشیرِ صحت کا کہنا ہے کہ ’جو امیدوار میرٹ پر پورا اُترتے ہیں صرف اُنہیں بھرتی کیا جائے گا‘ (فائل فوٹو: احتشام علی ایکس اکاؤنٹ)دوسری جانب صوبائی مشیرِ صحت احتشام علی نے اپنے بیان میں میڈیکل افسران کی کنٹریکٹ پر بھرتی کے لیے ہونے والے ٹیسٹ کے نتائج کو درست قرار دیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ’جو امیدوار میرٹ پر پورا اُترتے ہیں صرف اُن ہی کو بھرتی کیا جائے گا۔‘’اس معاملے پر حکومت نے پہلے مذاکرات کیے تھے نہ اب کوئی سمجھوتہ کرے گی۔سفارش کا زمانہ چلا گیا، اب صرف میرٹ پر مستحق امیدواروں کی بھرتیاں ہوں گی۔‘انہوں نے مزید بتایا کہ ’ہسپتالوں میں صحت کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے بھرتیوں میں شفافیت لانا پڑے گی، اسی مقصد کے لیے پہلی بار ایٹا کے ذریعے ٹیسٹ لیا گیا ہے۔‘ احتشام علی کہتے ہیں کہ ’صوبے کے ہسپتالوں میں تمام بھرتیوں کے لیے بھی شفاف طریقہ کار لا رہے ہیں تاکہ عوام کا اعتماد بحال ہو سکے۔‘ایٹا کیا ہے؟خیبر پختونخوا میں ایجوکیشنل ٹیسٹنگ اینڈ ایویلوایشن ایجنسی (ایٹا) تعلیمی اداروں میں داخلوں اور سرکاری اسامیوں کی بھرتیوں کے لیے امتحانات منعقد کرتی ہے۔ یہ ایجنسی کمپیوٹر بیسڈ ٹیسٹنگ (CBT) کے ذریعے ٹیسٹ لیتی ہے، ایٹا کا بنیادی مقصد شفافیت اور میرٹ کی بنیاد پر داخلوں کو یقینی بنانا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

وزیر اعظم نے ایچ ای سی کے نئے چیئرمین کی تقرری کیلئے سرچ کمیٹی قائم کردی

جناح میڈیکل کمپلیکس خطے کا جدید ترین ہسپتال ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف

پاکستان نے ہمیشہ جنگ پر امن کو ترجیح دی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

ججز تبادلے کے فیصلے پر دو ججز کا اختلافی نوٹ: تبادلہ صدر مملکت کی آئینی خلاف ورزی قرار

اسلحہ و شراب برآمدگی کیس: علی امین گنڈاپور کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل

بلاول بھٹو نے مشکل وقت میں پاکستان کی مؤثر نمائندگی کی، آصفہ بھٹو

امریکی صدر کی فیلڈ مارشل سے ملاقات، پاک امریکا تعلقات میں ایسی گرم جوشی نہیں دیکھی ، خواجہ آصف

شناختی معلومات فراہم کرنے کی سروسز، پاکستانیوں کا ڈیٹا کس حد تک محفوظ ہے؟

پاک بحریہ نے سمندرمیں زخمی بھارتی عملے کو بچا لیا

خیبر پختونخوا: میڈیکل آفیسرز کی بھرتی کے لیے ٹیسٹ، 80 فیصد ڈاکٹر فیل 

خیبر پختونخوا میں میڈیکل آفیسرز کی بھرتی کے لیے ٹیسٹ، 80 فیصد سے زائد ڈاکٹر فیل 

ڈونلڈ ٹرمپ اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ’دو گھنٹے سے زیادہ جاری رہنے والی ملاقات‘ جس میں آئی ایس آئی سربراہ بھی موجود تھے

ایران، امریکی اڈے اور ’بھٹو کا عہد‘: اسلامی ممالک کا متحد ہونا اتنا مشکل کیوں ہے؟

پی آئی اے کی پانچ برس بعد پہلی پرواز لاہور سے پیرس پہنچ گئی

خیبر پختونخوا میں میڈیکل آفیسرز کی بھرتی کے لیے پہلی بار ٹیسٹ، 80 فیصد سے زائد ڈاکٹر فیل 

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی