اللہ ایران کو بڑی فتح سے نوازے گا ہم سچے اور حق پر کھڑے ہیں، ایرانی سپریم لیڈر


فتح صرف اللہ کی طرف سے ہے جو غالب اور حکمت والا ہے،اللہ ایران کو بڑی فتح سے نوازے گا ،ہم سچے اور حق پر کھڑے ہیں، ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کا عوام کو حوصلے بلند رکھنے کا پیغام دیتے ہوئے کہا ایرانی عوام اپنے طرز عمل سے دشمن کو بتا دے کہ وہ مکار، بزدل دشمن اور ا ن کے حمایتوں سے خوفزدہ نہیں، ایرانی قوم دشمن کے سامنے بلاخوف ڈٹے ہیں۔ ایران کے سپریم لیڈر ر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی حیدری للکار، بزدل دشمن اسرائیل کو عبرتناک انجام تک پہنچانے کا دو ٹوک پیغام دیا امریکی مس ایڈونچر پر سخت نتائج بھگتنے کی دھمکی دی۔ایرانی سپریم لیڈر اور افواج کے کمانڈر انچیف آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے پیغام میں ایرانی عوام کے بلند حوصلوں اور عزم کی تعریف کی ، کہا ایرانی قوم، حق پر ہے یقیناً رب تعالی ٰ ہمیں فتح مبین عطا کرے گا، صیہونی دشمن نےایک سنگین غلطی کی ہےاور اس کی سزا مل رہی ہے اور اس سے بھی سخت ترین سزا اسے ضرور ملے گی۔سپریم لیڈر نے مزید کہا کہ ایرانی قوم مسلط کردہ جنگ کے خلاف ڈٹ کر کھڑی رہے گی، ہم کسی بھی زبردستی کو تسلیم نہیں کریں گے ، میدان جنگ میں امریکا کا صیہونی حکومت کی مدد کے لیے اترنا اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ ایرانی حملوں کا مقابلہ کرنے سے بے بس ہو گیا ہے ، اسرائیل شکست فاش کھا چکا ہےآیت اللہ سید علی خامنہ ای نے امریکا کو بھی للکارتے ہوئے کہا کہ ہمیں آغاز سے اندازہ تھا کہ ایران پر حملہ کرنے میں امریکا ملوث ہے ،ناپاک دشمن نے ہم پر مذاکرات کے دوران حملہ کیا ، ایران کی جانب سے کوئی ایسی بات سامنے نہیں آئی تھی جو کسی فوجی اقدام کا عندیہ دے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

مشرق وسطیٰ کشیدگی، روسی اور چینی صدور کا رابطہ، اہم تجاویز پیش

ایران پر اسرائیلی جارحیت، آئندہ 2 ہفتے انتہائی اہم

ایران کا اسرائیل کے خلاف 'وعدہ صادق سوم' آپریشن جاری

سیف الاعظم: پاکستانی فضائیہ کے وہ پائلٹ جنھوں نے چھ روزہ جنگ میں اسرائیلی طیاروں کو مار گرایا

جنوبی اسرائیل میں ایرانی میزائل حملے کے باعث نقصان کی اطلاعات، ٹرمپ کا اسرائیل ایران تنازع میں شامل ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ ’دو ہفتوں میں‘

ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے سے کیا خطرات جنم لے سکتے ہیں؟

اللہ ایران کو بڑی فتح سے نوازے گا ہم سچے اور حق پر کھڑے ہیں، ایرانی سپریم لیڈر

امریکہ، ایران اسرائیل جنگ میں ’فوجی مداخلت‘ نہ کرے، روس کی وارننگ

جنیوا میں مغربی رہنماؤں اور ایرانی وزیرِ خارجہ کے درمیان متوقع ملاقات: ’مشرقِ وسطیٰ میں خوفناک مناظر کو روکنے کا وقت آگیا ہے‘

صدر ٹرمپ ایران تنازع میں شامل ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ ’آئندہ دو ہفتوں‘ میں کریں گے: وائٹ ہاؤس

امریکا نے اسٹوڈنٹس ویزا پر عائد پابندی اٹھالی

حادثے سے قبل طیارے میں کوئی خرابی نہیں تھی: ایئر انڈیا

چین کے صدر شی جن پنگ کا روسی ہم منصب سے رابطہ، اسرائیل کے ایران پر حملوں کی شدید مذمت

آپریشن سندور پر فوج کو خراجِ تحسین، انڈین کوہ پیما مہم کے دوران طوفان میں پھنس گئے

ایران سے آنے والے پاکستانی طلبا پر کیا بیتی: ’فضا میں ڈرونز کو پھٹتا دیکھ کر محسوس ہوا جیسے زندگی ختم ہونے والی ہے‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی