امریکہ، ایران اسرائیل جنگ میں ’فوجی مداخلت‘ نہ کرے، روس کی وارننگ


امریکہ کی ایران اسرائیل جنگ میں شامل ہونے کی خبریں گردش کر رہی ہیں اور ایسے میں روس کی وزارت خارجہ نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ وہ ایران کے خلاف فوجی کارروائی نہ کرے۔فرانسیسی نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق جمعرات کو ماسکو نے یہ انتباہ روسی صدر ولادیمیر پوتن اور ان کے چینی ہم منصب شی جن پنگ کے درمیان ٹیلیفونک رابطے کے بعد جاری کیا جس میں انہوں نے ایران پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کی اور تنازع کے سفارتی حل پر زور دیا۔اسرائیل نے گذشتہ ہفتے ایران پر حملوں کی ایک لہر شروع کی تھی جس کا جواب تہران نے میزائل اور ڈرون حملوں سے دیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کو اعلان کیا کہ وہ اسرائیل کے حملوں میں شامل ہونے پر غور کر رہے ہیں۔ ’ہو سکتا ہے کہ میں یہ کروں اور ہو سکتا ہے کہ نہ کروں۔‘روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے صحافیوں کو بتایا کہ ’ہم خاص طور پر واشنگٹن کو اس صورتحال میں فوجی مداخلت کے خلاف خبردار کرنا چاہیں گے۔‘انہوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی امریکی فوجی کارروائی ’ایک انتہائی خطرناک قدم ہو گا جس کے واقعی غیر متوقع منفی نتائج ہوں گے۔‘قبل ازیں جمعرات کو رہنماؤں کی کال کے بعد کریملن نے کہا کہ پوتن اور شی نے ’اسرائیل کے اقدامات کی شدید مذمت کی ہے۔‘کریملن کے معاون یوری اوشاکوف نے صحافیوں کو بتایا کہ ماسکو اور بیجنگ کا خیال ہے کہ دشمنی کا خاتمہ ’خصوصی طور پر سیاسی اور سفارتی طریقوں سے کیا جانا چاہیے۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

اللہ ایران کو بڑی فتح سے نوازے گا ہم سچے اور حق پر کھڑے ہیں، ایرانی سپریم لیڈر

امریکہ، ایران اسرائیل جنگ میں ’فوجی مداخلت‘ نہ کرے، روس کی وارننگ

صدر ٹرمپ ایران تنازع میں شامل ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ ’آئندہ دو ہفتوں‘ میں کریں گے: وائٹ ہاؤس

امریکا نے اسٹوڈنٹس ویزا پر عائد پابندی اٹھالی

حادثے سے قبل طیارے میں کوئی خرابی نہیں تھی: ایئر انڈیا

چین کے صدر شی جن پنگ کا روسی ہم منصب سے رابطہ، اسرائیل کے ایران پر حملوں کی شدید مذمت

آپریشن سندور پر فوج کو خراجِ تحسین، انڈین کوہ پیما مہم کے دوران طوفان میں پھنس گئے

ایران سے آنے والے پاکستانی طلبا پر کیا بیتی: ’فضا میں ڈرونز کو پھٹتا دیکھ کر محسوس ہوا جیسے زندگی ختم ہونے والی ہے‘

مشرق وسطیٰ میں فوجی اڈوں سے امریکی طیاروں اور بحری جہازوں کی نقل و حرکت

اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں عمارتیں لرز گئیں،اسٹاک ایکسچینج کی عمارت تباہ

روسی صدر کی اسرائیل اور ایران کو جنگ بندی کے لئے ثالثی کی پیش کش

کینیڈا کی خفیہ ایجنسی نے بھارت پرغیرملکی مداخلت کا الزام عائد کردیا

بھارت غیر ملکی مداخلت کا مرتکب ہوتا رہا ہے، کینیڈین خفیہ ایجنسی

ڈونلڈٹرمپ اور فیلڈمارشل عاصم منیر کی ملاقات ،سوشل میڈیاصارفین کی آراء میں

ٹرمپ نے ایران پر حملے کی منظوری دیدی، امریکی اخبارکا دعویٰ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی