ٹرمپ نے ایران پر حملے کی منظوری دیدی، امریکی اخبارکا دعویٰ


امریکی اخبار نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران پر حملے کی منظوری دیے جانے کا دعویٰ کردیا۔ وال اسٹریٹ جرنل نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کی شب سینئر مشیروں کو بتایا کہ انہوں نے ایران پر حملے کے منصوبے کی منظوری دے دی تاہم حتمی حکم نہیں دیا تاکہ یہ دیکھا جا سکے کہ ایران اپنا جوہری پروگرام ترک کرتا ہے یا نہیں۔ مذکورہ رپورٹ گزشتہ روز وال اسٹریٹ جرنل نےمختلف ذرائع کے حوالے سے شائع کی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایران کی اہم جوہری تنصیب فردو امریکی حملے کا ممکنہ ہدف ہے، جو ایک پہاڑ کے اندر واقع ہے۔ عسکری ماہرین کے مطابق صرف انتہائی طاقتور بم سے ہی اسے نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔ گزشتہ روز امریکی صدر نے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کےفیصلے سے متعلق پوچھنے پر جواب دیا تھا کہ امریکا ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کرے گا یا نہیں ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہم دیکھیں گے کہ کیا ہو رہا ہے، ابھی کچھ ختم نہیں ہوا، ہم ایران پر حملہ کر بھی سکتے ہیں یا نہیں بھی کر سکتے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے ایران کو 60 دن دیے تھے، ایران کو کئی بار جوہری معاہدے کا کہا گیا، پہلے دور میں بھی کہا تھا کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہونے چاہئیں۔ بعد ازاں امریکی صدر نے قومی سلامتی ٹیم سے ملاقات کے بعد گفتگو میں کہا تھا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کے دروازے بند نہیں کیے، ایران کے ساتھ ڈیل اب بھی ہوسکتی ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ یہ کوئی نہیں جانتا کہ میں کیا کرنے جارہا ہوں، اگلا ہفتہ اہم ہے، اَن کنڈیشنل سرنڈر کا مطلب ہے کہ ایران یہ کہے بس بہت ہوگیا، ہم ہار مانتے ہیں، اس کے بعد ہم وہاں جاکر تمام جوہری سامان تباہ کردیں گے۔ دریں اثناء ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کا کہنا تھا کہ ایران کسی صورت ہتھیار نہیں ڈالے گا اور خبردار کیا کہ امریکی فوجی مداخلت کے سنگین اور ناقابل تلافی نتائج برآمد ہوں گے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

مشرق وسطیٰ میں فوجی اڈوں سے امریکی طیاروں اور بحری جہازوں کی نقل و حرکت

اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں عمارتیں لرز گئیں،اسٹاک ایکسچینج کی عمارت تباہ

روسی صدر کی اسرائیل اور ایران کو جنگ بندی کے لئے ثالثی کی پیش کش

کینیڈا کی خفیہ ایجنسی نے بھارت پرغیرملکی مداخلت کا الزام عائد کردیا

بھارت غیر ملکی مداخلت کا مرتکب ہوتا رہا ہے، کینیڈین خفیہ ایجنسی

ڈونلڈٹرمپ اور فیلڈمارشل عاصم منیر کی ملاقات ،سوشل میڈیاصارفین کی آراء میں

ٹرمپ نے ایران پر حملے کی منظوری دیدی، امریکی اخبارکا دعویٰ

6.1 شدت کا زلزلہ، لوگوں میں شدید خوف و ہراس

فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات، عالمی سطح پر توجہ کا مرکز

ایران ایٹمی ہتھیار چاہتا تواسرائیلی جارحیت ایک بہترین بہانہ ہو سکتا تھا،ایرانی وزیرخارجہ

اسرائیل ایران جنگ معاملے پر سلامتی کونسل کا اجلاس طلب

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات اعزاز ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

میں یہ کر سکتا ہوں، میں یہ نہیں کر سکتا: امریکی صدر کا ایران پر حملے کے حوالے سے سوال کا جواب

ڈونلڈ ٹرمپ اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ’دو گھنٹے سے زیادہ جاری رہنے والی ملاقات‘ جس میں آئی ایس آئی سربراہ بھی موجود تھے

ایران کیجانب سے اسرائیل کو سرپرائز دینےکاسلسلہ جاری، ایرانی میزائلوں نےاسرائیل میں تباہی مچادی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی