مشرق وسطیٰ میں فوجی اڈوں سے امریکی طیاروں اور بحری جہازوں کی نقل و حرکت


امریکی فوج نے مشرق وسطیٰ میں اپنے فوجی اڈوں پر موجود چند طیاروں اور بحری جہازوں کو ایسی پوزیشن پر منتقل کیا ہے جو ایران پر ممکنہ حملے کی صورت میں اہم ہو سکتے ہیں۔خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق یہ اقدام ایسے وقت پر اٹھایا گیا ہے جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پوری دنیا کو ابہام میں رکھا ہوا ہے کہ آیا امریکہ، ایران کے خلاف اسرائیلی مہم کا حصہ بنے گا۔دوسری جانب قطر میں امریکی سفارتخانے نے الرٹ جاری کیا ہے جس میں اپنے عملے کو العدید فضائی اڈے سے دور رہنے کا کہا ہے۔العدید امریکہ کا مشرق وسطیٰ میں سب سے بڑا فوجی اڈہ ہے جو دوحہ سے باہر صحرا میں واقع ہے۔اس سے قبل امریکی نیوز میڈیا گروپ بلوم برگ نے اپنی رپورٹ میں امریکی سینیئر عہدیداروں کے حوالے سے کہا تھا کہ ایران پر آئندہ دنوں میں ممکنہ حملے کی تیاری کر رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق چند عہدیداروں نے رواں ہفتے کے آخر میں ایران پر ممکنہ حملے کا عندیہ دیا ہے جبکہ کچھ کا کہنا تھا کہ صورتحال تبدیل ہو رہی ہے اور حالات بدل بھی سکتے ہیں۔دو امریکی عہدیداروں نے شناخت نہ ظاہر کرنے کی شرط پر روئٹرز کو بتایا کہ طیاروں اور بحری جہازوں کو حرکت میں لانے کا اقدام دراصل امریکی افواج کو محفوظ بنانے کا حصہ ہے۔ تاہم عہدیداروں نے تعداد کے حوالے سے نہیں بتایا کہ کتنے طیارے اور بحری جہاز حرکت میں لائے گئے ہیں۔ایک عہدیدار نے بتایا کہ العدید اڈے سے طیارے جبکہ بحرین میں بندرگاہ سے نیوی کے جہازوں کو منتقل کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ’یہ کوئی غیرمعمولی اقدام نہیں ہے۔ افواج کی حفاظت ہماری ترجیح ہے۔‘ایران نے امریکہ کو اسرائیلی فوجی مہم کا حصہ بننے سے خبردار کیا ہے۔ فوٹو: اے ایف پییہ قدم ایسے وقت پر اٹھایا گیا ہے جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پوری دنیا کو ابہام میں رکھا ہوا ہے کہ آیا امریکہ، ایران کے خلاف اسرائیلی مہم کا حصہ بنے گا۔انڈو پیسیفک میں موجود ایک طیارہ بردار بحری جہاز کو مشرق وسطیٰ کی طرف روانہ کیا گیا ہے۔دوسری جانب گزشتہ روز صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے بات چیت میں ایران پر حملے کے حوالے سے واضح جواب دینے سے انکار کیا تھا۔صدر ٹرمپ نے کہا، ’شاید کروں، شاید نہ کروں۔ میرا مطلب ہے کہ کسی کو یہ نہیں معلوم کہ میں کیا کرنے جا رہا ہوں۔‘اس سوال پر کہ کیا مذاکرات کے لیے بہت دیر ہو چکی ہے؟ امریکی صدر نے کہا کہ ’ابھی بھی زیادہ دیر نہیں ہوئی ہے۔ایران، واشنگٹن کو خبردار کر چکا ہے کہ اسرائیلی فوجی مہم کا براہ راست حصہ بننے کی صورت میں سختی سے جواب دیا جائے گا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

چین کے صدر شی جن پنگ کا روسی ہم منصب سے رابطہ، اسرائیل کے ایران پر حملوں کی شدید مذمت

آپریشن سندور پر فوج کو خراجِ تحسین، انڈین کوہ پیما مہم کے دوران طوفان میں پھنس گئے

مشرق وسطیٰ میں فوجی اڈوں سے امریکی طیاروں اور بحری جہازوں کی نقل و حرکت

اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں عمارتیں لرز گئیں،اسٹاک ایکسچینج کی عمارت تباہ

روسی صدر کی اسرائیل اور ایران کو جنگ بندی کے لئے ثالثی کی پیش کش

کینیڈا کی خفیہ ایجنسی نے بھارت پرغیرملکی مداخلت کا الزام عائد کردیا

بھارت غیر ملکی مداخلت کا مرتکب ہوتا رہا ہے، کینیڈین خفیہ ایجنسی

ڈونلڈٹرمپ اور فیلڈمارشل عاصم منیر کی ملاقات ،سوشل میڈیاصارفین کی آراء میں

ٹرمپ نے ایران پر حملے کی منظوری دیدی، امریکی اخبارکا دعویٰ

6.1 شدت کا زلزلہ، لوگوں میں شدید خوف و ہراس

فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات، عالمی سطح پر توجہ کا مرکز

ایران ایٹمی ہتھیار چاہتا تواسرائیلی جارحیت ایک بہترین بہانہ ہو سکتا تھا،ایرانی وزیرخارجہ

اسرائیل ایران جنگ معاملے پر سلامتی کونسل کا اجلاس طلب

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات اعزاز ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

میں یہ کر سکتا ہوں، میں یہ نہیں کر سکتا: امریکی صدر کا ایران پر حملے کے حوالے سے سوال کا جواب

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی