آپریشن سندور پر فوج کو خراجِ تحسین، انڈین کوہ پیما مہم کے دوران طوفان میں پھنس گئے


آپریشن سندور میں حصہ لینے والے انڈین فوجیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کی غرض سے امریکی چوٹی پر پرچم لگانے کے لیے جانے والے انڈین کوہ پیما برفانی طوفان میں پھنس گئے اور ریسکیو کرنے کی اپیل کی ہے۔انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق کیرالہ سے تعلق رکھنے والے کوہ پیما شیخ حسن خان جو ایک سرکاری ملازم بھی ہیں، نے اعلان کیا تھا کہ وہ شمالی امریکہ کی سب سے اونچی چوٹی پر جا کر انڈین پرچم لہرائیں گے اور اس کو انڈین آرمی کے نام کریں گے۔اس کے بعد انہوں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مہم کا آغاز کرتے ہوئے ڈینالی پہاڑ پر چڑھنا شروع کیا تھا، تاہم بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات ان کی جانب سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے ایک پیغام موصول ہوا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ وہ اپنی ٹیم کے ہمراہ برف کے طوفان میں پھنس گئے ہیں اور ان کو بہت مشکلات کا سامنا ہے۔بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ریاستی صدر راجیو چندراشیکھر نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ انہوں نے وزیر خارجہ ایس جے شکر کو واقعے کے حوالے سے آگاہ کر دیا ہے اور ان سے مدد بھجوانے کا بھی کہا ہے۔ان کے مطابق میں واشنگٹن میں انڈیا کے سفارت خانے کو بھی آگاہ کر رہا ہوں،  کہ وہ براہ مہربانی شیخ حسن خان اور ٹیم کے لیے مدد بھجوائے اور بحفاظت واپسی کو یقینی بنائے۔کیرالہ کے رکن اسمبلی انٹو انٹونی نے بھی جے شنکر کو خط بھیجا ہے اور شیخ حسن خان کے لیے فوری طور پر مدد بھجوانے کی درخواست کی گئی ہے۔انڈین کوہ پیما شیخ حسن خان نے چند روز قبل فوج کو خراج تحسین پیش کرنے کے طور پر الاسکا کی چوٹی پر پرچم لہرانے کی مہم کا آغاز کیا تھا (فوٹو: انڈیاٹوڈٔرپورٹ کے مطابق شیخ حسن خان نے اپنے پیغام میں اپنا تعارف کے بعد بتایا کہ اس وہ وقت 17 ہزار فٹ کی بلندی پر کیمپ فائیو کے علاقے میں ہیں جہاں شدید برفانی طوفانی شروع ہو گیا ہے اور وہ ’برح طرح‘ پھنس گئے ہیں۔پیغام میں کہا گیا ہے کہ ’میں اپنے فوجیوں کے اعزاز میں اس چوٹی پر انڈین پرچم لہرانے کے لیے نکلا ہوں، تاہم اس وقت مشکل میں ہوں اور ہمارے پاس کھانے کے سامان اور پانی کی بھی شدید کمی ہے۔ اس وقت صرف خدا ہی ہماری مدد کر سکتا ہے۔‘شیخ حسن خان اس سے قبل ملک کے علاوہ دوسرے ممالک میں بھی کئی اہم چوٹیاں سر چکے ہیں اور 2022 میں انہوں نے دنیا کی سب سے اونچی چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کو بھی سر کیا  تھا۔خیال رہے آپریشن سندور اس فوجی کارروائی کا نام ہے جو انڈیا کی جانب سے پہلگام واقعے کے بعد پاکستان کے خلاف کی گئی تھی اور پاکستان نے اس کا جواب آپریشن بنیان مرصوص سے دیا تھا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

امریکا نے اسٹوڈنٹس ویزا پر عائد پابندی اٹھالی

حادثے سے قبل طیارے میں کوئی خرابی نہیں تھی: ایئر انڈیا

چین کے صدر شی جن پنگ کا روسی ہم منصب سے رابطہ، اسرائیل کے ایران پر حملوں کی شدید مذمت

آپریشن سندور پر فوج کو خراجِ تحسین، انڈین کوہ پیما مہم کے دوران طوفان میں پھنس گئے

ایران سے آنے والے پاکستانی طلبا پر کیا بیتی: ’فضا میں ڈرونز کو پھٹتا دیکھ کر محسوس ہوا جیسے زندگی ختم ہونے والی ہے‘

مشرق وسطیٰ میں فوجی اڈوں سے امریکی طیاروں اور بحری جہازوں کی نقل و حرکت

اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں عمارتیں لرز گئیں،اسٹاک ایکسچینج کی عمارت تباہ

روسی صدر کی اسرائیل اور ایران کو جنگ بندی کے لئے ثالثی کی پیش کش

کینیڈا کی خفیہ ایجنسی نے بھارت پرغیرملکی مداخلت کا الزام عائد کردیا

بھارت غیر ملکی مداخلت کا مرتکب ہوتا رہا ہے، کینیڈین خفیہ ایجنسی

ڈونلڈٹرمپ اور فیلڈمارشل عاصم منیر کی ملاقات ،سوشل میڈیاصارفین کی آراء میں

ٹرمپ نے ایران پر حملے کی منظوری دیدی، امریکی اخبارکا دعویٰ

6.1 شدت کا زلزلہ، لوگوں میں شدید خوف و ہراس

فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات، عالمی سطح پر توجہ کا مرکز

ایران ایٹمی ہتھیار چاہتا تواسرائیلی جارحیت ایک بہترین بہانہ ہو سکتا تھا،ایرانی وزیرخارجہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی