امریکا نے اسٹوڈنٹس ویزا پر عائد پابندی اٹھالی


امریکا میں غیر ملکی طالب علموں پر عائد ویزا پابندی ختم کردی گئی۔ نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق حال ہی میں امریکی محکمہ خارجہ نے ایک نوٹس جاری کیا جس میں آگاہ کیا گیا ہےکہ اسٹوڈنٹ ویزا کے لیے معطل شدہ عمل کو دوبارہ شروع کیا جارہا ہے لیکن اب تمام درخواست دہندگان کو حکومتی نظرثانی کے لیے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس تک رسائی لازمی دینا ہوگی۔محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ قونصلر افسران ان طلبہ کی تمام سوشل میڈیا پوسٹوں اور پیغامات کا جائزہ لیں گے جنہیں امریکا، اس کی حکومت، ثقافت، اداروں یا بانی اصولوں کے خلاف سمجھا جا سکتا ہے۔محکمہ خارجہ کے مطابق مئی میں جاری ہونے والے اسٹوڈنٹ ویزا پروسیسنگ کی معطلی کے احکامات کو منسوخ کر دیا گیا ہے لیکن نئے درخواست دہندگان کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو ’پبلک‘ کرنا ہوگا اور انکار کی صورت میں ان کی نظرثانی کی درخواست مسترد کی جا سکتی ہے۔امریکی حکام نے بتایا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے گزشتہ ماہ امریکا میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند غیر ملکی طلبہ کے نئے ویزا انٹرویوز کے شیڈولنگ کو عارضی طور پر روک دیا تھا جب کہ سوشل میڈیا پر ان کی سرگرمیوں کی اسکریننگ کو بڑھانے کی تیاری بھی کی جارہی تھی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

اللہ ایران کو بڑی فتح سے نوازے گا ہم سچے اور حق پر کھڑے ہیں، ایرانی سپریم لیڈر

امریکہ، ایران اسرائیل جنگ میں ’فوجی مداخلت‘ نہ کرے، روس کی وارننگ

امریکا نے اسٹوڈنٹس ویزا پر عائد پابندی اٹھالی

حادثے سے قبل طیارے میں کوئی خرابی نہیں تھی: ایئر انڈیا

چین کے صدر شی جن پنگ کا روسی ہم منصب سے رابطہ، اسرائیل کے ایران پر حملوں کی شدید مذمت

آپریشن سندور پر فوج کو خراجِ تحسین، انڈین کوہ پیما مہم کے دوران طوفان میں پھنس گئے

ایران سے آنے والے پاکستانی طلبا پر کیا بیتی: ’فضا میں ڈرونز کو پھٹتا دیکھ کر محسوس ہوا جیسے زندگی ختم ہونے والی ہے‘

مشرق وسطیٰ میں فوجی اڈوں سے امریکی طیاروں اور بحری جہازوں کی نقل و حرکت

اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں عمارتیں لرز گئیں،اسٹاک ایکسچینج کی عمارت تباہ

روسی صدر کی اسرائیل اور ایران کو جنگ بندی کے لئے ثالثی کی پیش کش

کینیڈا کی خفیہ ایجنسی نے بھارت پرغیرملکی مداخلت کا الزام عائد کردیا

بھارت غیر ملکی مداخلت کا مرتکب ہوتا رہا ہے، کینیڈین خفیہ ایجنسی

ڈونلڈٹرمپ اور فیلڈمارشل عاصم منیر کی ملاقات ،سوشل میڈیاصارفین کی آراء میں

ٹرمپ نے ایران پر حملے کی منظوری دیدی، امریکی اخبارکا دعویٰ

6.1 شدت کا زلزلہ، لوگوں میں شدید خوف و ہراس

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی