اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں عمارتیں لرز گئیں،اسٹاک ایکسچینج کی عمارت تباہ


اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں عمارتیں لرز گئیں،اسٹاک ایکسچینج کی عمارت تباہ یروشلم ۔ رمات گان سمیت دیگر شہر دھماکوں سے گونج اٹھے ایران نے اسرائیلی فورسز کا کمانڈ اینڈ انٹیلی جنس ہیڈ کوارٹرز کوبھی نشانہ بنایا اسرائیل کی ٹیکنالوجی پارک میں فوجی انٹیلی جنس کیمپ پر بھی حملہ ۔ حملے میں پینسٹھ سے زائد صہیونی زخمی،، متعدد کی حالت تشویشناک۔  ایران نے اسرائیل پر اب تک کا بڑا میزائل حملہ کردیا،جس کے نتیجےمیں بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے، میزائل حملوں میں 50 سے زائد صہیونی زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا رپوٹس کے مطابق ایران کی جانب سے آج صبح اسرائیل پرمتعدد میزائل فائر کیےگئے۔غیر ملکی خبرایجنسی کےمطابق ایرانی میزائل حملوں کے بعد تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس میں دھماکےکی آوازیں سنی گئیں اور متعدد عمارتیں تباہ ہوگئیں۔ عرب میڈیا رپورٹس کےمطابق ایران نے جنوبی اسرائیل کےشہر بیئرشیوا کو بھی نشانہ بنایا،ہولون میں میزائل حملے میں بھی درجنوں افراد زخمی ہوئے،موجودہ حملے کو حالیہ جنگ میں ایران کا اسرائیل پر سب سے بڑا حملہ قرار دیا جارہا ہے۔قبل ازیں ایران نے آپریشن وعدہ صادق سوم کے تحت اسرائیل پر 11ویں بار میزائل اور ڈرون داغ دیے، جس میں پہلی بار سیجل میزائل کا استعمال کیا گیا۔ ایرانی میڈیا رپورٹ کے مطابق تہران کی جانب سے ایران کے شہر تل ابیب اور حیفہ پر جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ طاقتور میزائل سیجل فائر کیے گئے ہیں، جو انتہائی بلندی پر سفر کر کے پھر اپنے ہدف تک کامیابی کے ساتھ پہنچتے ہیں۔ایران نے دعوی کیا ہے کہ اُس کی جانب سے فائر کیے گئے ایک درجن میزائلوں میں سے چند نے کامیابی کے ساتھ اپنے اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔ ایران کی جانب سے میزائل فائر ہونے اور اسرائیلی حدود میں ڈرون و راکٹ داخل ہونے پر سائرن بھی بجائے گئے۔ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کو روکنے کیلیے اسرائیل کا دفاعی نظام ایکٹیو ہوا تاہم جدید میزائلوں کی وجہ سے یہ انہیں ہدف پر پہنچنے سے روکنے میں ناکام رہا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

مشرق وسطیٰ میں فوجی اڈوں سے امریکی طیاروں اور بحری جہازوں کی نقل و حرکت

اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں عمارتیں لرز گئیں،اسٹاک ایکسچینج کی عمارت تباہ

روسی صدر کی اسرائیل اور ایران کو جنگ بندی کے لئے ثالثی کی پیش کش

کینیڈا کی خفیہ ایجنسی نے بھارت پرغیرملکی مداخلت کا الزام عائد کردیا

بھارت غیر ملکی مداخلت کا مرتکب ہوتا رہا ہے، کینیڈین خفیہ ایجنسی

ڈونلڈٹرمپ اور فیلڈمارشل عاصم منیر کی ملاقات ،سوشل میڈیاصارفین کی آراء میں

ٹرمپ نے ایران پر حملے کی منظوری دیدی، امریکی اخبارکا دعویٰ

6.1 شدت کا زلزلہ، لوگوں میں شدید خوف و ہراس

فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات، عالمی سطح پر توجہ کا مرکز

ایران ایٹمی ہتھیار چاہتا تواسرائیلی جارحیت ایک بہترین بہانہ ہو سکتا تھا،ایرانی وزیرخارجہ

اسرائیل ایران جنگ معاملے پر سلامتی کونسل کا اجلاس طلب

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات اعزاز ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

میں یہ کر سکتا ہوں، میں یہ نہیں کر سکتا: امریکی صدر کا ایران پر حملے کے حوالے سے سوال کا جواب

ڈونلڈ ٹرمپ اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ’دو گھنٹے سے زیادہ جاری رہنے والی ملاقات‘ جس میں آئی ایس آئی سربراہ بھی موجود تھے

ایران کیجانب سے اسرائیل کو سرپرائزدینے کا سلسلہ جاری ،ایرانی میزائلوں نے اسرائیل میں تباہی مچادی،

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی