
اسرائیل اور ایران جنگ معاملے پر سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کرلیا گیا، یورپی وزرائے خارجہ بھی جوہری معاملے پر ایران کے ساتھ مذاکرات کریں گے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کی درخواست پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس جمعہ کو طلب کیا گیا ہے۔
سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کی ایرانی درخواست کو پاکستان ،چین اور روس کی حمایت حاصل ہے۔
ایران سے جرمنی، فرانس اور برطانیہ کی بات چیت بھی جمعہ کو ہو گی جس میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی شریک ہوں گے۔
مذاکرات جینوا میں ہوں گے جس کے بعد ماہرین کی سطح پر اسٹرکچرڈ ڈائیلاگ کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق یورپی وزرائے خارجہ جمعہ کو جنیوا میں ایران کے ساتھ جوہری معاملے پر مذاکرات کریں گے۔
خبر ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ جنیوا میں یورپی وزرائے خارجہ کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات پرامریکا نے بھی اتفاق کیا۔