ایران ایٹمی ہتھیار چاہتا تواسرائیلی جارحیت ایک بہترین بہانہ ہو سکتا تھا،ایرانی وزیرخارجہ


ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے ایران کے پاس جوہری ہتھیارنہیں لیکن تمام فریقین کیساتھ سفارتکاری کیلئے تیار ہیں۔ عباس عراقچی نے کہا کہ ہم نے کبھی ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش نہیں کی اور نہ کرینگے، ایران ایٹمی ہتھیار چاہتا تو اسرائیلی جارحیت ایک بہترین بہانہ ہو سکتا تھا، ایران صرف اپنی حفاظت کے لیے کارروائی کرتا ہے۔ایرانی وزیرخارجہ نے کہا کہ ایران نے اب تک صرف اسرائیل کوجواب دیا، اس کی مدد کرنے والوں کو نہیں ۔ ایران صرف اپنی حفاظت کے لیے کارروائی کرتا ہے۔ ایران بہادری اور فخر کے ساتھ اپنے دفاع کا حق استعمال کرے گا، دشمنوں کو سنگین غلطی کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ نیتن یاہو نے جنگ سفارت کاری کو ختم کرنے کیلئے شروع کی ، ایران اسرائیلی حکومت کے علاقہ تمام فریقین کے ساتھ سفارت کاری کیلئے تیار ہے، ایران کا رویہ سنجیدہ، ذمہ دارانہ اور مستقبل پر نگاہ رکھنے والا ہے۔عباس عراقچی نے کہا کہ دنیا اسرائیلی حکومت کی کوششوں کے بارے میں خبردار رہے، اسرائیل آگ کو پورے خطے میں اور اس کے باہر پھیلا نا چاہتا ہے ، جارحین کو ان کی سنگین غلطی کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی، ایران بہادری اور فخر کے ساتھ اپنے دفاع کا حق استعمال کرے گا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

مشرق وسطیٰ میں فوجی اڈوں سے امریکی طیاروں اور بحری جہازوں کی نقل و حرکت

اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں عمارتیں لرز گئیں،اسٹاک ایکسچینج کی عمارت تباہ

روسی صدر کی اسرائیل اور ایران کو جنگ بندی کے لئے ثالثی کی پیش کش

کینیڈا کی خفیہ ایجنسی نے بھارت پرغیرملکی مداخلت کا الزام عائد کردیا

بھارت غیر ملکی مداخلت کا مرتکب ہوتا رہا ہے، کینیڈین خفیہ ایجنسی

ڈونلڈٹرمپ اور فیلڈمارشل عاصم منیر کی ملاقات ،سوشل میڈیاصارفین کی آراء میں

ٹرمپ نے ایران پر حملے کی منظوری دیدی، امریکی اخبارکا دعویٰ

6.1 شدت کا زلزلہ، لوگوں میں شدید خوف و ہراس

فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات، عالمی سطح پر توجہ کا مرکز

ایران ایٹمی ہتھیار چاہتا تواسرائیلی جارحیت ایک بہترین بہانہ ہو سکتا تھا،ایرانی وزیرخارجہ

اسرائیل ایران جنگ معاملے پر سلامتی کونسل کا اجلاس طلب

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات اعزاز ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

میں یہ کر سکتا ہوں، میں یہ نہیں کر سکتا: امریکی صدر کا ایران پر حملے کے حوالے سے سوال کا جواب

ڈونلڈ ٹرمپ اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ’دو گھنٹے سے زیادہ جاری رہنے والی ملاقات‘ جس میں آئی ایس آئی سربراہ بھی موجود تھے

ایران کیجانب سے اسرائیل کو سرپرائز دینےکاسلسلہ جاری، ایرانی میزائلوں نےاسرائیل میں تباہی مچادی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی