
حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم کا کہنا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان تنازع میں ان کی تنظیم وہ ہی کرے گی 'جو اسے بہتر لگے گا۔'وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولائن لیوٹ نے ایک پریس بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران اور اسرائیل تنازع میں شامل ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ آئندہ دو ہفتوں میں کریں گے۔ریسکیو اور طبّی کارکنان کے مطابق وسطی غزہ میں امداد کے منتظر 12 فلسطینی افراد اسرائیلی فورسز کے حملے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔امریکہ نے طیارہ بردار بحری جہاز نمٹز سمیت اپنےمتعددفوجی اثاثے مشرق وسطیٰ کی جانب روانہ کر دیے ہیں۔روس کے صدر ولادیمیر پوتن کا کہنا ہے کہ ایران نے اب تک روس سے مدد نہیں مانگی ہے۔بی بی سی کے امریکی شراکت دار سی بی ایس نے خبر دی ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر حملے کے منصوبوں کی منظوری دے دی ہے تاہم اس پر حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔ایران کی درخواست پر اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل ایران سے متعلق ایک اور ہنگامی اجلاس جمعہ کو صبح 10 بجے نیویارک میں منعقد کرے گی۔ صدر ٹرمپ ایران تنازع میں شامل ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ ’آئندہ دو ہفتوں‘ میں کریں گے: وائٹ ہاؤس