
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہےکہ امریکا سے مدد مانگنا اسرائیل کی کمزوری ظاہر کرتا ہے۔
آیت اللہ خامنہ ای نے بیان میں کہا کہ صیہونی حکومت کے امریکی دوست منظر میں داخل ہوچکے ہیں، اسرائیل کا امریکا سے مدد مانگنا اس کی کمزوری کو ظاہر کرتا ہے۔
انہوں نے ایرانی عوام سے کہا کہ وہ اپنے طرزِ عمل سے بتادیں کہ دشمن سے خوف زدہ نہیں ہیں، ایرانی عوام دشمن کے سامنے بلاخوف ڈٹے رہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ایران نے اسرائیلی شہروں پر بیلسٹک میزائل داغنے کے علاوہ سجیل ٹو میزائل بھی استعمال کیا۔
اسرائیل نے بھی اعتراف کیا تھا کہ یہ حالیہ جنگ میں ایران کا اب تک کا سب سے بڑا حملہ ہے۔