اسرائیلی جارحیت کے خلاف دنیا بھر میں مظاہرے جاری


دارالحکومت تہران میں ایرانی قیادت سے بھرپور یکجہتی اور ریلیاں نکالی گئیں۔ اسرائیلی جارحیت کے خلاف ایرانی عوام متحد ہو گئی۔ دارالحکومت تہران میں ایرانی قیادت سے بھرپور یکجہتی کرتے ہوئے ریلیاں نکالی گئیں۔ قومی پرچم تھامے شرکاء نے اسرائیلی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر فورسز کو شاندار خراج تحسین پیش کیا۔ایران پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف دنیا بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ عراق بھر میں صیہونیوں کے خلاف احتجاج کیا گیا۔اسرائیلی جارحیت پر بغداد میں مظاہرے:بغداد میں کئے گئے احتجاج میں مظاہرین نے بغداد میں امریکی سفارت خانے کو بند کرنے کا مطالبہ کیا۔امریکا میں ایران کے حق ریلیاں:ایران پر امریکی جارحیت کے خلاف امریکا بھر میں احتجاج ، ایرانیوں اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا جا رہا ہے۔اسرائیلی اقدامات کی شدید الفاظ میں مذمت ، شرکا نے ٹرمپ انتظامیہ سے مشرق وسطی میں کسی بھی فوجی کارروائی کا حصہ نہ بننے کا مطالبہ بھی کر دیا۔واشنگٹن میں وائٹ ہاوس کے باہر ایرانی اور فلسطینی پرچم لہرائے گئے۔ آرٹھوڈکس یہودیوں نے اسرائیلی جارحیت کو ناقابل قبول قرار دیا۔ نیویارک میں بھی سیکڑوں افراد نے احتجاجی ریلی نکالی۔مظاہرین نے ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے اسرائیل کی مدد کو ہدف تنقید بنایا۔ اربوں ڈالرز کی فوجی امداد پر بھی غم و غصے کا اظہار کیا۔صدر ٹرمپ سے مطالبہ کیا گیا کہ امریکا کو کسی صورت جنگ میں عسکری طور پر شامل نہیں ہونا چاہیے۔ کوئی بھی ایسا اقدام مشرق وسطیٰ میں تنازعے کو مزید بڑھا سکتا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

2024 میں بچوں کے خلاف تشدد میں غیرمعمولی اضافہ: اقوام متحدہ کی ’ویک اپ کال‘

ایران کی اسرائیل پر میزائلوں کی بارش، سائنس انسٹی ٹیوٹ ملبے کا ڈھیر

ایرانی میزائل حملوں کا انتباہی سائرن: اسرائیلی اینکرز اور مہمان اسٹوڈیو سے بھاگ نکلے

امریکا سے مدد مانگنا اسرائیل کی کمزوری ظاہر کرتا ہے، آیت اللہ خامنہ ای

جنرل مجید خادمی پاسداران انقلاب کے نئے انٹیلی جنس چیف نامزد

اسرائیلی جارحیت کے خلاف دنیا بھر میں مظاہرے جاری

اسرائیلی جارحیت: صیہونیوں کے حملوں میں متعدد بچے شہید

ٹرمپ ایران جنگ کے حوالے سے فیصلہ آئندہ دو ہفتوں میں کریں گے: وائٹ ہاؤس

روسی صدر ولادی میر پیوٹن اور چینی صدر شی جن پنگ کا ٹیلی فونک رابطہ

مشرق وسطیٰ کشیدگی، روسی اور چینی صدور کا رابطہ، اہم تجاویز پیش

ایران پر اسرائیلی جارحیت، آئندہ 2 ہفتے انتہائی اہم

ایران کا اسرائیل کے خلاف 'وعدہ صادق سوم' آپریشن جاری

ریموٹ کنٹرولڈ میزائل، پرزوں کی سمگلنگ اور ڈرون فیکٹریاں: ایران کے اندر اسرائیل کا خفیہ آپریشن جس کی تیاری مہینوں سے کی جا رہی تھی

سیف الاعظم: پاکستانی فضائیہ کے وہ پائلٹ جنھوں نے چھ روزہ جنگ میں اسرائیلی طیاروں کو مار گرایا

جنوبی اسرائیل میں ایرانی میزائل حملے کے باعث نقصان کی اطلاعات، ٹرمپ کا اسرائیل ایران تنازع میں شامل ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ ’دو ہفتوں میں‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی