ایران کی اسرائیل پر میزائلوں کی بارش، سائنس انسٹی ٹیوٹ ملبے کا ڈھیر


ایران نے اسرائیل پر ایک بار پھر میزائلوں کی بارش کردی، تازہ حملے میں نصف درجن سے زائد افراد زخمی ہوئے جبکہ جنوبی اسرائیل کے کئی علاقوں کو بھاری نقصان پہنچا۔ ایران کی جانب سے میزائل داغے جانے سے جنوبی اسرائیل کے علاقے بیر شیبہ، دیمونا، بئرسبع اور مضافات میں 7 افراد کی زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ دریں اثناء اسرائیلی افواج نے ایران کی جانب سے بیلسٹک میزائل داغے جانے کی تصدیق کی ہے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق انہوں نے ایران سے داغے گئے میزائلوں کی نشاندہی کی تھی تاہم اسرائیلی فضائی دفاع حملہ روکنے میں ناکام رہا۔ اسرائیلی میڈیا نے بیر شیبہ پر حملوں کی ویڈیو جاری کی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میزائل قریبی اپارٹمنٹ بلاکس کے باہر گرےاور آس پاس کے گھروں کو شدید نقصان پہنچا اور متعدد گاڑیوں کو آگ کے شعلوں نے لپیٹ میں لے لیا۔ תיעוד נוסף מהזירה בבאר שבעצילום: דוברות כבאות והצלה@Itsik_zuarets pic.twitter.com/pMDtvrSbrp— כאן חדשות (@kann_news) June 20, 2025 ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ دیمونا میں اسرائیل کے ایٹمی ری ایکٹر پر میزائل داغے گئے ہیں۔ ایران نے اپنے سائنسدانوں کی شہادتوں کا بدلہ لیتے ہوئے اسرائیلی سائنس انسٹیٹیوٹ کو ملبے کا ڈھیر بنادیا۔ ترک میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایران نے اسرائیلی حدود میں حملہ کرتے ہوئے اس کے سائنسی ادارے وائیزمین انسٹی ٹیوٹ کو نشانہ بنایا ہے، جہاں کئی دہایوں سے سائنس کے مختلف شعبوں میں تحقیقی کام کیا جارہا تھا۔ سائنس انسٹیٹیوٹ کی تباہی کو اسرائیلی حکام جنگ میں اہم دھچکا قرار دے رہے ہیں۔ اسرائیلی سائنس دان پروفیسر اورن شولڈینر نے اس تباہی کو اسرائیلی سائنسی تحقیق کے گوہر نایاب پر حملہ قرار دیا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

ایران کا اسرائیل کے خلاف 'وعدہ صادق سوم' آپریشن جاری،اسرائیلی فوج کے کمانڈر اور انٹیلی جنس ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا گیا ، ایرانی میڈیا

2024 میں بچوں کے خلاف تشدد میں غیرمعمولی اضافہ: اقوام متحدہ کی ’ویک اپ کال‘

ایران کی اسرائیل پر میزائلوں کی بارش، سائنس انسٹی ٹیوٹ ملبے کا ڈھیر

’سات منٹ میں تل ابیب‘ تک پہنچنے کا دعویٰ کرنے والا ایرانی سجیل میزائل کتنا خطرناک ہے؟

ایرانی میزائل حملوں کا انتباہی سائرن: اسرائیلی اینکرز اور مہمان اسٹوڈیو سے بھاگ نکلے

امریکا سے مدد مانگنا اسرائیل کی کمزوری ظاہر کرتا ہے، آیت اللہ خامنہ ای

جنرل مجید خادمی پاسداران انقلاب کے نئے انٹیلی جنس چیف نامزد

اسرائیلی جارحیت کے خلاف دنیا بھر میں مظاہرے جاری

اسرائیلی جارحیت: صیہونیوں کے حملوں میں متعدد بچے شہید

ٹرمپ ایران جنگ کے حوالے سے فیصلہ آئندہ دو ہفتوں میں کریں گے: وائٹ ہاؤس

روسی صدر ولادی میر پیوٹن اور چینی صدر شی جن پنگ کا ٹیلی فونک رابطہ

مشرق وسطیٰ کشیدگی، روسی اور چینی صدور کا رابطہ، اہم تجاویز پیش

ایران پر اسرائیلی جارحیت، آئندہ 2 ہفتے انتہائی اہم

ایران کا اسرائیل کے خلاف 'وعدہ صادق سوم' آپریشن جاری

ریموٹ کنٹرولڈ میزائل، پرزوں کی سمگلنگ اور ڈرون فیکٹریاں: ایران کے اندر اسرائیل کا خفیہ آپریشن جس کی تیاری مہینوں سے کی جا رہی تھی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی