2024 میں بچوں کے خلاف تشدد میں غیرمعمولی اضافہ: اقوام متحدہ کی ’ویک اپ کال‘


اقوام متحدہ کی سالانہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غزہ سے جمہوری جمہوریہ کانگو تک، تنازعات میں گھِرے علاقوں میں بچوں کے خلاف تشدد 2024 میں اُس سطح تک پہنچ گیا ہے جس کی مثال نہیں ملتی۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کی رپورٹ کے مطابق 2024 میں کشیدہ حالات کے دوران بچوں کے خلاف تشدد غیر معمولی سطح پر پہنچ گیا۔2023 کے مقابلے میں سنگین خلاف ورزیوں کی تعداد میں حیرت انگیز طور پر 25 فیصد اضافہ ہوا۔رپورٹ میں 2024 میں بچوں کے خلاف 41 ہزار 370 سنگین خلاف ورزیوں کی تصدیق کی گئی ہے۔ان میں سے 36 ہزار 221 خلاف ورزیاں 2024 میں جبکہ پانچ ہزار 149 اس سے پہلے رپورٹ ہوئی تھیں تاہم ان کی تصدیق2024 میں کی گئی۔ 30 سال قبل مانیٹرنگ ٹول کے قیام کے بعد سے یہ اب تک کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چار ہزار 500 سے زائد بچے ہلاک جبکہ سات ہزار زخمی ہو چکے ہیں۔ تنازعات میں بچوں کو اندھا دھند حملوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔متعدد خلاف ورزیوں کا شکار ہونے والے بچوں کی تعداد میں بھی 22 ہزار 495 کا واضح اضافہ ہوا ہے۔اقوام متحدہ نے تنازعات میں گھرے 20 علاقوں میں بچوں کے حقوق کی خلاف ورزیوں کو مرتب کیا ہے (فوٹو: اے ایف پی)اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی خصوصی نمائندہ ورجینیا گامبا نے کہا کہ ’22 ہزار 495 معصوم بچے جنہیں پڑھنا لکھنا سیکھنا یا کھیلنا چاہیے تھا وہ بندوق اور بم دھماکوں سے بچنے کے طریقے سیکھنے پر مجبور ہیں۔‘انہوں نے کہا کہ ’یہ ایک ویک اپ کال ہونی چاہیے۔‘اپنی سالانہ رپورٹ میں، اقوام متحدہ نے تنازعات میں گھرے دنیا بھر کے تقریباً 20 علاقوں میں بچوں کے حقوق کی خلاف ورزیوں کو مرتب کیا ہے جن کی عمریں 18 سال سے کم ہیں۔رپورٹ میں ’آ لسٹ آف شیم‘ کے عنوان سے ضمیمے میں ان خلاف ورزیوں کے ذمہ داروں کی توجہ اس طرف مبذول کرائی گئی ہے۔اسرائیلی مسلح فوج جس کا نام گذشتہ سال فلسطینی عسکریت پسند گروپ حماس کے ساتھ رکھا گیا تھا، اس فہرست میں برقرار ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

’حفاظتی اصولوں کی خلاف ورزی‘، ایئر انڈیا کو ایوی ایشن ریگولیٹر کا انتباہی نوٹس

جب تک اسرائیل کے حملے جاری ہیں مذاکرات نہیں کریں گے، ایرانی وزیر خارجہ

ایران کا اسرائیل کے خلاف 'وعدہ صادق سوم' آپریشن جاری،اسرائیلی فوج کے کمانڈر اور انٹیلی جنس ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا گیا ، ایرانی میڈیا

2024 میں بچوں کے خلاف تشدد میں غیرمعمولی اضافہ: اقوام متحدہ کی ’ویک اپ کال‘

ایران کی اسرائیل پر میزائلوں کی بارش، سائنس انسٹی ٹیوٹ ملبے کا ڈھیر

’سات منٹ میں تل ابیب‘ تک پہنچنے کا دعویٰ کرنے والا ایرانی سجیل میزائل کتنا خطرناک ہے؟

ایرانی میزائل حملوں کا انتباہی سائرن: اسرائیلی اینکرز اور مہمان اسٹوڈیو سے بھاگ نکلے

امریکا سے مدد مانگنا اسرائیل کی کمزوری ظاہر کرتا ہے، آیت اللہ خامنہ ای

جنرل مجید خادمی پاسداران انقلاب کے نئے انٹیلی جنس چیف نامزد

اسرائیلی جارحیت کے خلاف دنیا بھر میں مظاہرے جاری

اسرائیلی جارحیت: صیہونیوں کے حملوں میں متعدد بچے شہید

ٹرمپ ایران جنگ کے حوالے سے فیصلہ آئندہ دو ہفتوں میں کریں گے: وائٹ ہاؤس

روسی صدر ولادی میر پیوٹن اور چینی صدر شی جن پنگ کا ٹیلی فونک رابطہ

مشرق وسطیٰ کشیدگی، روسی اور چینی صدور کا رابطہ، اہم تجاویز پیش

ایران پر اسرائیلی جارحیت، آئندہ 2 ہفتے انتہائی اہم

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی