’حفاظتی اصولوں کی خلاف ورزی‘، ایئر انڈیا کو ایوی ایشن ریگولیٹر کا انتباہی نوٹس


انڈیا کے ایوی ایشن ریگولیٹر نے ایئر انڈیا کو حفاظتی اصولوں کی خلاف ورزی پر خبردار کیا ہے۔ اس انتباہ کی وجہ یہ بتائی جا رہی ہے کہ تین ایئربس طیاروں نے ضروری معائنے کے بغیر اُڑان بھری۔برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق انتباہی نوٹس اور تحقیقاتی رپورٹ کا کسی بھی طرح اُس حادثے سے تعلق نہیں جو گذشتہ ہفتے ایئر انڈیا کے بوئنگ 787-8 طیارے کو پیش آیا تھا۔روئٹرز نے انتباہی نوٹس کا جائزہ لیا ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ اس حادثے سے کافی دن پہلے بھیجے گئے تھے۔رپورٹ میں ڈائریکٹوریٹ جنرل سول ایوی ایشن نے کہا ہے کہ مئی میں ایئر انڈیا کے تین ایئر بس طیاروں کے سپاٹ چیک (بغیر اطلاع کے جانچ پڑتال) سے پتہ چلا کہ ان کے ’ایمرجنسی آلات‘ کو معائنے کی اشد ضرورت تھی لیکن اس کے باوجود انہیں آپریٹ کیا گیا۔ایئربس اے 320 جیٹ کا معائنہ ایک ماہ سے زیادہ تاخیر کا شکار تھا۔ ریڈار ڈیٹا سے پتہ چلتا ہے کہ اس دوران طیارے نے دبئی، ریاض اور جدہ کے لیے پرواز کی۔ایئربس اے 319 جس کا معائنہ تین ماہ سے تاخیر کا شکار تھا، کو ڈومیسٹک روٹس کے لیے استعمال کیا گیا جبکہ تیسرے کیس میں طیارے کا معائنہ دو دن کی تاخیر سے ہوا۔رپورٹ میں ڈائریکٹوریٹ جنرل سول ایوی ایشن نے کہا ہے کہ ’ان معلومات سے پتہ چلتا ہے کہ جہاز کو میعاد ختم یا غیر تصدیق شدہ ہنگامی آلات کے ساتھ آپریٹ کیا گیا جو حفاظتی اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔‘بیان کے مطابق ایئر انڈیا ڈی جی سی اے کی طرف سے اُٹھائے گئے اعتراضات کا بروقت جواب جمع کرانے میں ناکام رہی ہے۔انتباہی نوٹس اور تحقیقاتی رپورٹ کا گذشتہ ہفتے ایئر انڈیا کے طیارے کو پیش آنے والے حادثے سے کوئی تعلق نہیں (فوٹو: روئٹرز)ایئر انڈیا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ تمام دیکھ بھال کے ریکارڈز کی تصدیق کے عمل کو تیز کر رہی ہے اور آنے والے دنوں میں اس عمل کو مکمل کر لے گی۔حکومت کے ایئر کرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بیورو کے سابق قانونی ماہر وبھوتی سنگھ نے کہا کہ ایمرجنسی سلائیڈ کا معائنہ ’ایک بہت سنگین معاملہ‘ ہے۔ حادثے کی صورت میں اگر یہ (سلائیڈز) نہ کُھل سکیں تو سنگین چوٹوں کا امکان ہوتا ہے۔‘ڈی جی سی اے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ جن طیاروں کے لازمی معائنے نہیں ہوئے ان کے ہوائی قابلیت کے سرٹیفکیٹ کو ’منسوخ‘ سمجھا جائے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

اسرائیل نے حملے بند نہ کیے تو 'زیادہ شدید اور ناقابلِ تلافی ردعمل' دیا جائے گا: ایرانی صدر

ایران اسرائیل جنگ مزید بڑھی تو کسی کے قابو میں نہیں رہے گی؛ سربراہ اقوام متحدہ

’حفاظتی اصولوں کی خلاف ورزی‘، ایئر انڈیا کو ایوی ایشن ریگولیٹر کا انتباہی نوٹس

جب تک اسرائیل کے حملے جاری ہیں مذاکرات نہیں کریں گے، ایرانی وزیر خارجہ

ایران کا اسرائیل کے خلاف 'وعدہ صادق سوم' آپریشن جاری،اسرائیلی فوج کے کمانڈر اور انٹیلی جنس ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا گیا ، ایرانی میڈیا

2024 میں بچوں کے خلاف تشدد میں غیرمعمولی اضافہ: اقوام متحدہ کی ’ویک اپ کال‘

ایران کی اسرائیل پر میزائلوں کی بارش، سائنس انسٹی ٹیوٹ ملبے کا ڈھیر

’سات منٹ میں تل ابیب‘ تک پہنچنے کا دعویٰ کرنے والا ایرانی سجیل میزائل کتنا خطرناک ہے؟

ایرانی میزائل حملوں کا انتباہی سائرن: اسرائیلی اینکرز اور مہمان اسٹوڈیو سے بھاگ نکلے

امریکا سے مدد مانگنا اسرائیل کی کمزوری ظاہر کرتا ہے، آیت اللہ خامنہ ای

جنرل مجید خادمی پاسداران انقلاب کے نئے انٹیلی جنس چیف نامزد

اسرائیلی جارحیت کے خلاف دنیا بھر میں مظاہرے جاری

اسرائیلی جارحیت: صیہونیوں کے حملوں میں متعدد بچے شہید

ٹرمپ ایران جنگ کے حوالے سے فیصلہ آئندہ دو ہفتوں میں کریں گے: وائٹ ہاؤس

روسی صدر ولادی میر پیوٹن اور چینی صدر شی جن پنگ کا ٹیلی فونک رابطہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی