ایران اسرائیل جنگ مزید بڑھی تو کسی کے قابو میں نہیں رہے گی؛ سربراہ اقوام متحدہ


اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ایران اسرائیل کشیدگی پر اہم ہنگامی اجلاس شروع ہوگیا جس کا افتتاح سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے فوی جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنرل سیکرٹری انتونیو گوتریس نے کہا کہ ایران بارہا جوہری ہتھیار نہ بنانے کی یقین دہانی کروا چکا ہے۔ انھوں نے مزید کہا ایران میں ایٹمی تنصیبات اور عوامی مراکز پر حملے کیے گئے۔ عوامی مقامات اور طبی مراکز پر حملے عالمی قوانین کے خلاف ہیں۔انتونیو گوتریس نے مزید کہا کہ ایران اسرائیل کشیدگی کو صرف اور صرف سفارت کاری کے ذریعے حل کیا جا سکتا ہے۔ انھوں نے یورپی ممالک اور ایران کے درمیان آج ہونے والے مذاکرات کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ آج کے سلامتی کونسل اجلاس سے بھی امن کا واضح پیغام جانا چاہیے۔سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے خبردار کیا کہ ایران اسرائیل کشیدگی کو بڑھاوا دیا گیا تو پھر یہ جنگ کسی کے قابو میں نہیں رہے گی۔ اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس نے کہا کہ اسرائیل ایران کشیدگی میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہورہا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کو اب مزید بڑھنے نہیں دیا جاسکتا۔ فوری جنگ بندی وقت کی ضرورت ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

اسرائیلی جارحیت کے خلاف مسلمان متحد ہوجائیں، طیب اردوان

اسرائیل نے حملے بند نہ کیے تو 'زیادہ شدید اور ناقابلِ تلافی ردعمل' دیا جائے گا: ایرانی صدر

ایران اسرائیل جنگ مزید بڑھی تو کسی کے قابو میں نہیں رہے گی؛ سربراہ اقوام متحدہ

’حفاظتی اصولوں کی خلاف ورزی‘، ایئر انڈیا کو ایوی ایشن ریگولیٹر کا انتباہی نوٹس

جب تک اسرائیل کے حملے جاری ہیں مذاکرات نہیں کریں گے، ایرانی وزیر خارجہ

ایران کا اسرائیل کے خلاف 'وعدہ صادق سوم' آپریشن جاری،اسرائیلی فوج کے کمانڈر اور انٹیلی جنس ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا گیا ، ایرانی میڈیا

2024 میں بچوں کے خلاف تشدد میں غیرمعمولی اضافہ: اقوام متحدہ کی ’ویک اپ کال‘

ایران کی اسرائیل پر میزائلوں کی بارش، سائنس انسٹی ٹیوٹ ملبے کا ڈھیر

’سات منٹ میں تل ابیب‘ تک پہنچنے کا دعویٰ کرنے والا ایرانی سجیل میزائل کتنا خطرناک ہے؟

ایرانی میزائل حملوں کا انتباہی سائرن: اسرائیلی اینکرز اور مہمان اسٹوڈیو سے بھاگ نکلے

امریکا سے مدد مانگنا اسرائیل کی کمزوری ظاہر کرتا ہے، آیت اللہ خامنہ ای

جنرل مجید خادمی پاسداران انقلاب کے نئے انٹیلی جنس چیف نامزد

اسرائیلی جارحیت کے خلاف دنیا بھر میں مظاہرے جاری

اسرائیلی جارحیت: صیہونیوں کے حملوں میں متعدد بچے شہید

ٹرمپ ایران جنگ کے حوالے سے فیصلہ آئندہ دو ہفتوں میں کریں گے: وائٹ ہاؤس

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی