ایرانی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے پر نیتن یاہو کی ٹرمپ کو مبارک باد


ایرانی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے پر اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہوکی ٹرمپ کو مبارک باد۔ نیتن یاہو نے کہا کہ ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کا صدر ٹرمپ کا جرات مندانہ فیصلہ تاریخ بدل دے گا۔آپریشن رائزنگ لائین میں اسرائیل نے حیرت انگیز کام کیا مگر ایران کی جوہری تنصیبات کے خلاف آج رات کی کارروائی کرکے امریکا نے وہ کر دکھایا جو دنیا کا کوئی اور ملک نہیں کر سکتا تھا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق وائٹ ہاؤس کے دو عہدیداروں نے تصدیق کی ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملے کے بعد ٹیلی فون پر گفتگو کی۔بعد ازاں، اسرائیلی وزیراعظم کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو پیغام میں نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ آج رات جو امریکا اور صدر ٹرمپ نے غیر معمولی طاقت کا مظاہرہ کیا، امریکا واقعی بے مثال ہے۔ان کا کہنا تھا کہ تاریخ میں یہ لکھا جائے گا کہ صدر ٹرمپ نے دنیا کے سب سے خطرناک نظام کو دنیا کے سب سے خطرناک ہتھیاروں سے محروم رکھنے کے لیے اقدام کیا۔انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت تاریخ کا ایک نیا رخ متعین کر رہی ہے، جو مشرق وسطیٰ اور اس سے آگے امن و خوشحالی کی راہ ہموار کر سکتی ہے۔اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مبارک ہو صدر ٹرمپ، ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کا آپ کا جراتمندانہ فیصلہ تاریخ کو بدل دے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ اور میں اکثر کہتے ہیں ’طاقت کے ذریعے امن‘، پہلے طاقت آتی ہے اور پھر امن جب کہ آج رات، صدر ٹرمپ اور امریکا نے زبردست طاقت کے ساتھ عمل کیا۔واضح رہے کہ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا نے ایران کی 3 جوہری تنصیبات (فردو، نطنز، اور اصفہان) پر حملے کیے جس کی تصدیق ایران بھی کرچکا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

امریکی صدر سے ایران کوجنگ بندی پررضا مند کرنے کیلئے اپیل

ایران اوراسرائیل جنگ بندی پرآمادہ ہوگئے،امریکی صدر کا بڑا اعلان

ایرانی وزیر خارجہ نے امریکی صدر کے جنگ بندی معاہدے کی تردید کردی

ٹرمپ کی جانب سے ’سرخ لکیر عبور کرنے کے بعد‘ ایران کا اگلا قدم کیا ہو سکتا ہے؟

’اسرائیل کارروائیاں بند کر دے تو ہمارا جوابی حملوں کا کوئی ارادہ نہیں:‘ ٹرمپ کی جانب سے جنگ بندی کے دعوے کے بعد ایرانی وزیر خارجہ کا پیغام

ہمارے اقدام سے برادر ملک قطر اور اسکے شہریوں کو کوئی خطرہ نہیں: ایرانی نیشنل سکیورٹی کونسل

ایرانی حملے کے بعد جوابی اقدام کا حق محفوظ رکھتے ہیں،قطری حکام

ایران نے قطر، کویت، بحرین اورعراق میں امریکی اڈے پر میزائل داغ دیئے

قطر نے فضائی حدود عارضی طور پر بند کردی

برطانیہ میں پولیس نے پارلیمنٹ کے باہر فلسطین ایکشن کے احتجاج پر پابندی لگا دی

ایران کا اسرائیل پرملٹی وارہیڈ قدر- ایچ میزائل سے حملہ، اہم فوجی تنصیبات اورمعاشی مرکزتباہ

ایران کے خلاف جارحیت بے بنیاد، مدد کی کوشش کریں گے: روسی صدر

امریکی حملہ اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے،چین

کانگریس سے پوچھے بغیر ایران پر حملہ، امریکہ کی منقسم سیاست مزید تقسیم

امریکی حملے کے ممکنہ تباہ کن نتائج ہوسکتے ہیں، ایران

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی