اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا ایران پر امریکی حملوں پر شدید ردعمل


اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے ایرانی جوہری تنصیاب پر امریکی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا کہ مشرق وسطیٰ میں یہ تنازع بہت تیزی سے بے قابو ہوسکتا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے رد عمل میں سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے ایران پر امریکا کے حالیہ فضائی حملوں کو ’انتہائی تشویشناک‘ اور ’خطرناک‘ قرار دیا۔ انہوں نے خبردار کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں یہ تنازع بہت تیزی سے قابو سے باہر ہو سکتا ہے، جس کے عام شہریوں، خطے اور دنیا کے لیے تباہ کن نتائج ہو سکتے ہیں۔اپنی پوسٹ میں انتونیو گوتیرش کا کہنا تھا کہ میں ایران کے خلاف آج امریکا کے طاقت کے استعمال پر شدید تشویش میں مبتلا ہوں، یہ بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے براہِ راست خطرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ میں اقوام متحدہ کے رکن ممالک سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ کشیدگی کو کم کریں اور اقوام متحدہ کے چارٹر اور دیگر بین الاقوامی قوانین کے تحت اپنی ذمہ داریوں کو نبھائیں۔مزید کہا کہ اس نازک لمحے میں ضروری ہے کہ افراتفری کے چکر کو روکا جائے اور اس مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں ہے بلکہ آگے کا واحد راستہ سفارتکاری ہے اور واحد امید امن ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

ایران کے یورینیم منتقل  کرنے کے بارے میں کوئی انٹیلیجنس اطلاع موجود نہیں: امریکی وزیر دفاع

بنگلہ دیش میں نایاب نسل کے تیندوے کی موجودگی، ’بڑی بلیوں کا تحفظ یقینی بنانا ہوگا‘

انڈیا: کریش ہونے والے ایئر انڈیا کے بوئنگ طیارے کے بلیک باکسز سے ڈیٹا حاصل

’عالمی بحران،‘ چین کی میزبانی میں ایس سی او رکن ممالک کے وزرائے دفاع کا اجلاس

کیا خفیہ بنکر سے نکلنے والے ایرانی رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای کے سامنے نیا اور مختلف ایران ہوگا

یہ امریکا ہی تھا جس نے اسرائیل کو بچایا اور اب نیتن یاہو کو بچانے والا بھی امریکا ہوگا ، صدر ٹرمپ کی پوسٹ

ابراہم معاہدے کو وسعت دینے کے لیے صدر ٹرمپ کوشاں ہیں، اسٹیو وٹکوف

جنوبی کوریا میں کتے کے گوشت پر پابندی، لیکن فارمز پر موجود سینکڑوں کتے اب کہاں جائیں گے؟

ایران کی جوہری تنصیبات تباہ ہو چکیں، جنگ کا خاتمہ ہر ایک کی فتح ہے: امریکی صدر

درندگی کی انتہا۔۔ 18 ماہ کے معصوم افغان بچے کو زمین پر پٹخ دیا ! بچہ اب کس حال میں ہے؟

’مظاہرین کا برتاؤ ایسا، جیسے وینس کے مالک ہوں‘: دنیا کی امیر شخصیات میں شامل جیف بیزوس کی شادی پر اٹلی میں احتجاج کیوں؟

سینکڑوں قیمتی جانیں اور اربوں کا نقصان۔۔ ایران اور اسرائیل میں سے زیادہ گھاٹے میں کون رہا؟

شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس، مشترکہ اعلامیہ پر دستخط سے بھارت کا انکار

پاکستان اور انڈیا کی جنگ میں نے رُکوائی، عاصم منیر متاثر کن اور اچھے انسان ہیں: صدر ٹرمپ

نیویارک کے میئر کے لیے پہلے انڈین نژاد مسلمان امیدوار ظہران ممدانی کون ہیں؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی