ایران کے یورینیم منتقل  کرنے کے بارے میں کوئی انٹیلیجنس اطلاع موجود نہیں: امریکی وزیر دفاع


امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے جمعرات کے روز کہا کہ انہیں ایسی کسی خفیہ اطلاع کا علم نہیں جس سے یہ ظاہر ہو کہ ایران نے اپنے انتہائی افزودہ یورینیم کے ذخیرے کو امریکی حملوں سے بچانے کے لیے منتقل کیا ہو۔امریکہ نے حملے گزشتہ ہفتے کے اختتام پر ایران کے جوہری پروگرام کو نشانہ بنانے کے لیے کیے گئے تھے۔عرب نیوز کے مطابق پیٹ ہیگستھ نے کہا کہ ’میں نے جن خفیہ معلومات کا جائزہ لیا ہے، ان میں ایسی کوئی بات نہیں کہ چیزیں اپنی جگہ پر موجود نہ ہوں یا انہیں کہیں اور منتقل کیا گیا ہو۔‘حملوں کے بعد کئی ماہرین نے خبردار کیا کہ امکان ہے ایران نے اتوار کی صبح حملے سے پہلے فردو کے مقام سے ہتھیاروں کے قریب 60 فیصد تک افزودہ یورینیم کے ذخیرے کو منتقل کر دیا ہو، اور وہ اسے کسی نامعلوم مقام پر چھپا رہا ہو، جس کے بارے میں اسرائیل، امریکہ اور اقوام متحدہ کے جوہری معائنہ کاروں کو علم نہیں۔انہوں نے میکسر ٹیکنالوجیز کی سیٹلائٹ تصاویر کا حوالہ دیا، جن میں جمعرات اور جمعہ کو فردو میں ’غیر معمولی سرگرمی‘ دکھائی گئی، جہاں تنصیب کے داخلی راستے کے باہر گاڑیوں کی طویل قطار دیکھی گئی۔اتوار کو روئٹرز کو ایک سینیئر ایرانی ذریعے نے بتایا کہ زیادہ تر 60 فیصد افزودہ یورینیم، جو کہ تقریباً ہتھیاروں کے درجے کا ہے، امریکی حملے سے پہلے ایک نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا تھا۔پیٹ ہیگستھ نے ان دعوؤں کی تردید ایک نیوز بریفنگ کے دوران کی، جہاں انہوں نے میڈیا پر الزام لگایا کہ وہ ایران کے جوہری پروگرام پر امریکی حملوں کی کامیابی کو کم اہمیت دے رہا ہے۔یہ بیان اس ابتدائی رپورٹ کے بعد آیا جو امریکی دفاعی انٹیلیجنس ایجنسی سے لیک ہوئی تھی اور جس میں کہا گیا تھا کہ یہ حملے ایران کے پروگرام کو صرف چند ماہ پیچھے لے گئے ہیں۔پیٹ ہیگستھ نے کہا کہ یہ تجزیہ کم اعتماد پر مبنی تھا، اور سی آئی اے کے ڈائریکٹر جان ریٹکلف کے بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ نئی خفیہ اطلاعات ظاہر کرتی ہیں کہ ایران کا جوہری پروگرام حالیہ امریکی حملوں سے شدید متاثر ہوا ہے، اور اسے دوبارہ تعمیر کرنے میں کئی سال لگیں گے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

تاریخ میں آپریشن رائزنگ لائن کواسرائیل کا سب سےکامیاب اوربہادر آپریشن لکھا جائیگا،ای ڈی ایف

ہم آیت اللہ خامنہ ای کوختم کرنا چاہتے تھے، اسرائیلی وزیردفاع

ہم نے قطر میں امریکی فوجی آڈوں کو نشانہ بنا کر واشنگٹن کو زوردار تھپڑ رسید کیا، ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای

امریکہ میں 50 سال بعد سزائے موت پر عملدرآمد، مجرم کو زہر کا انجکشن لگایا گیا

نیویارک: مجسمہ آزادی پر برقع، میئر کے لیے نامزد مسلمان امیدوار ظہران ممدانی پر تنقید کیوں؟

سیکس کیم انڈسٹری کی ماڈلز: ’ہمیں اس وقت کام پر رکھا گیا جب ہم سکول میں پڑھتی تھیں‘

ایران کے یورینیم منتقل  کرنے کے بارے میں کوئی انٹیلیجنس اطلاع موجود نہیں: امریکی وزیر دفاع

بنگلہ دیش میں نایاب نسل کے تیندوے کی موجودگی، ’بڑی بلیوں کا تحفظ یقینی بنانا ہوگا‘

انڈیا: کریش ہونے والے ایئر انڈیا کے بوئنگ طیارے کے بلیک باکسز سے ڈیٹا حاصل

’عالمی بحران،‘ چین کی میزبانی میں ایس سی او رکن ممالک کے وزرائے دفاع کا اجلاس

کیا خفیہ بنکر سے نکلنے والے ایرانی رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای کے سامنے نیا اور مختلف ایران ہوگا

یہ امریکا ہی تھا جس نے اسرائیل کو بچایا اور اب نیتن یاہو کو بچانے والا بھی امریکا ہوگا ، صدر ٹرمپ کی پوسٹ

ابراہم معاہدے کو وسعت دینے کے لیے صدر ٹرمپ کوشاں ہیں، اسٹیو وٹکوف

جنوبی کوریا میں کتے کے گوشت پر پابندی، لیکن فارمز پر موجود سینکڑوں کتے اب کہاں جائیں گے؟

ایران کی جوہری تنصیبات تباہ ہو چکیں، جنگ کا خاتمہ ہر ایک کی فتح ہے: امریکی صدر

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی