بنگلہ دیش میں نایاب نسل کے تیندوے کی موجودگی، ’بڑی بلیوں کا تحفظ یقینی بنانا ہوگا‘


بنگلہ دیش میں چٹاگانگ کے پہاڑی علاقے میں نصب کیمروں میں نایاب قسم کا ایک تیندوا دیکھا گیا ہے جس سے جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے کام کرنے والوں میں اس معدوم ہوتی نسل کو بچانے کی اُمید پیدا ہو گئی ہے۔  فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق بنگلہ دیش میں جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیم کریٹیو کنزوریشن الائنس (سی سی اے) نے اس تیندوے کی تصاویر جاری کی ہیں۔ان تصاوبنگلہ یر میں اس تیندوے کو سرسبز جھاڑیوں میں کھڑا دیکھا جا سکتا ہے، اس بات سے یہ شواہد ملتے ہیں کہ انڈیا اور میانمار کے ساتھ بنگلہ دیشی سرحد پر یہ’بڑی بلیاں‘ ابھی بھی پائی جاتی ہیں۔سی اے اے کے ریسرچ آفیسر سورو چکما نے اے ایف پی کو بتایا کہ ’ہمیں اس نسل کی حفاظت کو یقینی بنانا ہو گا تاکہ یہ کہیں معدوم نہ ہو جائے۔‘ انٹرنیشنل یونین آف کنزرویشن آف نیچر (آئی یو سی این) کے مطابق ’تیندوا دُنیا بھر میں انتہائی معدومیت کا شکار جانوروں کی فہرست میں شامل ہے۔‘تنظیم نے خبردار کیا ہے کہ ’یہ تیندوے جنوبی ایشیا کے 17 کروڑ سے زائد نفوس پر مشتمل آبادی والے ملک بنگلہ دیش میں شدید خطرے سے دوچار ہیں۔‘جہانگیر نگر یونیورسٹی کے ماہرِ حیوانات مونیرل خان کا کہنا ہے کہ ’اس سے قبل ان تیندووں کی گذشتہ رپورٹس اِن کے پنجوں کے نشانات اور جنگل میں اچانک نظر آنے کے شواہد پر مشتمل تھیں۔‘یہ تیندوے کبھی جنگلات والے علاقوں میں بڑے پیمانے پر دیکھے جاتے تھے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ’شکار کی کمی، رہائش کی عدم دستیابی اور اِن کا غیر قانونی شکار اِن کی تعداد میں کمی کی اہم وجوہات ہیں۔‘بنگلہ دیش ٹائیگرز کا گھر بھی سمجھا جاتا ہے، جو اب صرف سُندربن کے وسیع جنگل میں پائے جاتے ہیں جو انڈیا کے ساتھ سرحد پر پھیلا ہوا ہے۔اکتوبر 2024 میں جاری کیے گئے سروے میں بتایا گیا کہ ’بنگلہ دیش میں ٹائیگرز کی تعداد 125 ہے جو 2019 کے ریکارڈ کے مطابق 114 تھی۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

ہم آیت اللہ خامنہ ای کوختم کرنا چاہتے تھے، اسرائیلی وزیردفاع

ہم نے قطر میں امریکی فوجی آڈوں کو نشانہ بنا کر واشنگٹن کو زوردار تھپڑ رسید کیا، ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای

امریکہ میں 50 سال بعد سزائے موت پر عملدرآمد، مجرم کو زہر کا انجکشن لگایا گیا

نیویارک: مجسمہ آزادی پر برقع، میئر کے لیے نامزد مسلمان امیدوار ظہران ممدانی پر تنقید کیوں؟

سیکس کیم انڈسٹری کی ماڈلز: ’ہمیں اس وقت کام پر رکھا گیا جب ہم سکول میں پڑھتی تھیں‘

ایران کے یورینیم منتقل  کرنے کے بارے میں کوئی انٹیلیجنس اطلاع موجود نہیں: امریکی وزیر دفاع

بنگلہ دیش میں نایاب نسل کے تیندوے کی موجودگی، ’بڑی بلیوں کا تحفظ یقینی بنانا ہوگا‘

انڈیا: کریش ہونے والے ایئر انڈیا کے بوئنگ طیارے کے بلیک باکسز سے ڈیٹا حاصل

’عالمی بحران،‘ چین کی میزبانی میں ایس سی او رکن ممالک کے وزرائے دفاع کا اجلاس

کیا خفیہ بنکر سے نکلنے والے ایرانی رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای کے سامنے نیا اور مختلف ایران ہوگا

یہ امریکا ہی تھا جس نے اسرائیل کو بچایا اور اب نیتن یاہو کو بچانے والا بھی امریکا ہوگا ، صدر ٹرمپ کی پوسٹ

ابراہم معاہدے کو وسعت دینے کے لیے صدر ٹرمپ کوشاں ہیں، اسٹیو وٹکوف

جنوبی کوریا میں کتے کے گوشت پر پابندی، لیکن فارمز پر موجود سینکڑوں کتے اب کہاں جائیں گے؟

ایران کی جوہری تنصیبات تباہ ہو چکیں، جنگ کا خاتمہ ہر ایک کی فتح ہے: امریکی صدر

درندگی کی انتہا۔۔ 18 ماہ کے معصوم افغان بچے کو زمین پر پٹخ دیا ! بچہ اب کس حال میں ہے؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی