درندگی کی انتہا۔۔ 18 ماہ کے معصوم افغان بچے کو زمین پر پٹخ دیا ! بچہ اب کس حال میں ہے؟


ماسکو کے شیریمیٹیوو ایئرپورٹ پر ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جس نے ہر دیکھنے والے کو ہلا کر رکھ دیا۔ ایک بیلاروسی شہری نے اچانک 18 ماہ کے افغان نژاد بچے کو اٹھا کر زمین پر پٹخ دیا، جس کے نتیجے میں بچے کے سر اور ریڑھ کی ہڈی پر شدید چوٹیں آئیں اور وہ کوما میں چلا گیا۔ یہ منظر نہ صرف کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کیا بلکہ دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہو گیا۔ پولیس نے فوری طور پر مداخلت کرتے ہوئے 31 سالہ حملہ آور کو حراست میں لے لیا۔ تفتیش کے دوران ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ اس کمسن بچے کو مارنے کا ارادہ رکھتا تھا۔ بچے کی والدہ کے مطابق وہ ایران میں جاری حالیہ بمباری کے بعد افغانستان کے راستے روس پہنچی تھیں تاکہ محفوظ مقام پر پناہ لے سکیں۔ اسی پرواز میں وہ شخص بھی موجود تھا جس نے ایئرپورٹ کے لاؤنج میں بچے پر حملہ کیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ حملہ آور پہلے بچے کو بغور دیکھتا ہے، پھر اچانک اٹھا کر فرش پر پٹخ دیتا ہے۔ یہ عمل اتنا غیر متوقع اور سفاک تھا کہ آس پاس موجود مسافروں نے فوراً شور مچا کر سیکیورٹی کو بلایا۔ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ملزم ماضی میں مصر میں نیوکلیئر پاور پلانٹ کی تعمیر میں ملازمت کر چکا ہے، تاہم منشیات اور شراب نوشی کے باعث اسے وہاں سے نکال دیا گیا تھا۔ پولیس اب اس کی مکمل نفسیاتی جانچ کے ساتھ ساتھ یہ بھی جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ اس نے ایسا قدم کیوں اٹھایا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

ہم آیت اللہ خامنہ ای کوختم کرنا چاہتے تھے، اسرائیلی وزیردفاع

ہم نے قطر میں امریکی فوجی آڈوں کو نشانہ بنا کر واشنگٹن کو زوردار تھپڑ رسید کیا، ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای

امریکہ میں 50 سال بعد سزائے موت پر عملدرآمد، مجرم کو زہر کا انجکشن لگایا گیا

نیویارک: مجسمہ آزادی پر برقع، میئر کے لیے نامزد مسلمان امیدوار ظہران ممدانی پر تنقید کیوں؟

سیکس کیم انڈسٹری کی ماڈلز: ’ہمیں اس وقت کام پر رکھا گیا جب ہم سکول میں پڑھتی تھیں‘

ایران کے یورینیم منتقل  کرنے کے بارے میں کوئی انٹیلیجنس اطلاع موجود نہیں: امریکی وزیر دفاع

بنگلہ دیش میں نایاب نسل کے تیندوے کی موجودگی، ’بڑی بلیوں کا تحفظ یقینی بنانا ہوگا‘

انڈیا: کریش ہونے والے ایئر انڈیا کے بوئنگ طیارے کے بلیک باکسز سے ڈیٹا حاصل

’عالمی بحران،‘ چین کی میزبانی میں ایس سی او رکن ممالک کے وزرائے دفاع کا اجلاس

کیا خفیہ بنکر سے نکلنے والے ایرانی رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای کے سامنے نیا اور مختلف ایران ہوگا

یہ امریکا ہی تھا جس نے اسرائیل کو بچایا اور اب نیتن یاہو کو بچانے والا بھی امریکا ہوگا ، صدر ٹرمپ کی پوسٹ

ابراہم معاہدے کو وسعت دینے کے لیے صدر ٹرمپ کوشاں ہیں، اسٹیو وٹکوف

جنوبی کوریا میں کتے کے گوشت پر پابندی، لیکن فارمز پر موجود سینکڑوں کتے اب کہاں جائیں گے؟

ایران کی جوہری تنصیبات تباہ ہو چکیں، جنگ کا خاتمہ ہر ایک کی فتح ہے: امریکی صدر

درندگی کی انتہا۔۔ 18 ماہ کے معصوم افغان بچے کو زمین پر پٹخ دیا ! بچہ اب کس حال میں ہے؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی