نیویارک: مجسمہ آزادی پر برقع، میئر کے لیے نامزد مسلمان امیدوار ظہران ممدانی پر تنقید کیوں؟


انڈین نژاد مسلمان ظہران ممدانی نیویارک کے میئر کے طور پر نامزد ہوئے ہیں، لیکن سوشل میڈیا پر انتہائی دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے سیاستدان اور صارفین ان کے خلاف اسلامو فوبک پوسٹس شیئر کر رہے ہیں۔2021 سے جارجیا کی 14ویں کانگریشنل ڈسٹرکٹ کے لیے امریکی نمائندہ ماجوری ٹیلر گرین بھی ان میں سے ایک ہیں۔ انہوں نے ایک تصویر شیئر کی جس میں مصنوعی ذہانت کے ذریعے آزادی کے مجسمے کو برقع پہنایا گیا ہے۔ اس کے نیچے ایک صارف ڈان کیتھ نے کیپشن میں لکھا کہ ’مبارک ہو نیویارک۔‘ساؤتھ کیرولینا سے فرسٹ کانگریشنل امریکی نمائندہ نینسی میس نے ظہران ممدانی کی کرتے پاجامہ میں ایک تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ’نائن الیون کے بعد ہم نے کہا تھا کہ ہم نہیں بھولیں گے، لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ ہم بھول گئے۔‘رپبلکن سیاستدانوں کے علاوہ سوشل میڈیا صارفین بھی ظہران ممدانی پر تنقید کرتے نظر آئے۔ایک شخص نے لکھا کہ ’2001 میں نیویارک: ہم کبھی نہیں بھولیں گے! 2025 میں نیویارک: مسلمان جہادی کا انتخاب! 2040 میں نیویارک: شریعت کی پابندی کرو یا ملک چھوڑ دو! 2060 میں نیویارک: اسلام قبول کرو یا مر جاؤ۔‘ ایک اور صارف نے لکھا کہ  ’اگرچہ وہ جہادی ڈیموکریٹ امیدوار کے طور پر پرائمری جیت چکے ہیں، لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ میئر بننے والے ہیں۔ اگر وہ حقیقت میں جیت جاتے ہیں تو ان لوگوں پر عذاب ہے جنہوں نے اپنے ہی شہر کے زوال کے لیے آنکھیں بند کر کے ووٹ دیے۔‘ظہران ممدانی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے غزہ پر اسرائیلی جنگ کے خلاف بھی کھل کر بات کی ہے اور اس کو ’نسل کشی‘ قرار دیا ہے، لیکن یہ بھی واضح کیا ہے کہ وہ یہود مخالف نہیں ہیں۔ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر ان کے حوالے سے لکھا کہ ’بالآخر یہ ہو گیا، ڈیموکریٹس نے حد عبور کر لی ہے۔ ظہران ممدانی نے ابھی ڈیم پرائمری جیت حاصل کی ہے اور میئر بننے کے راستے پر گامزن ہیں۔‘انہوں نے مزید لکھا کہ ’ہمارے پاس پہلے بھی ریڈیکل لیفٹیز تھے، لیکن یہ تھوڑا سا مضحکہ خیز ہوتا جا رہا ہے۔ وہ خوفناک لگتے ہیں، ان کی آواز تیز ہے، وہ زیادہ سمارٹ نہیں ہیں، یہ ہماری ملکی تاریخ کے لیے کا ایک بڑا لمحہ ہے۔‘ظہران ممدانی نے ڈیموکریٹک مباحثے میں ٹرمپ کو براہ راست جواب دیا اور کہا کہ ’میں ڈونلڈ ٹرمپ کا سب سے ڈراؤنا خواب ہوں۔ میں ایک ترقی پسند مسلمان ہوں اور دراصل ان چیزوں کے لیے لڑتا ہوں جن پر میں یقین رکھتا ہوں۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

طیارہ حادثہ، انڈیا کا اقوام متحدہ کے تفتیش کار کو تحقیقات میں شامل کرنے سے انکار

تاریخ میں آپریشن رائزنگ لائن کواسرائیل کا سب سےکامیاب اوربہادر آپریشن لکھا جائیگا،ای ڈی ایف

ہم آیت اللہ خامنہ ای کوختم کرنا چاہتے تھے، اسرائیلی وزیردفاع

ہم نے قطر میں امریکی فوجی آڈوں کو نشانہ بنا کر واشنگٹن کو زوردار تھپڑ رسید کیا، ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای

امریکہ میں 50 سال بعد سزائے موت پر عملدرآمد، مجرم کو زہر کا انجکشن لگایا گیا

نیویارک: مجسمہ آزادی پر برقع، میئر کے لیے نامزد مسلمان امیدوار ظہران ممدانی پر تنقید کیوں؟

بڑا پیزا دو گھنٹے میں ختم کرنے والی مکھیاں جو کچرے کو فائدہ مند پروٹین میں بدل سکتی ہیں

سیکس کیم انڈسٹری کی ماڈلز: ’ہمیں اس وقت کام پر رکھا گیا جب ہم سکول میں پڑھتی تھیں‘

ایران کے یورینیم منتقل  کرنے کے بارے میں کوئی انٹیلیجنس اطلاع موجود نہیں: امریکی وزیر دفاع

بنگلہ دیش میں نایاب نسل کے تیندوے کی موجودگی، ’بڑی بلیوں کا تحفظ یقینی بنانا ہوگا‘

انڈیا: کریش ہونے والے ایئر انڈیا کے بوئنگ طیارے کے بلیک باکسز سے ڈیٹا حاصل

’عالمی بحران،‘ چین کی میزبانی میں ایس سی او رکن ممالک کے وزرائے دفاع کا اجلاس

کیا خفیہ بنکر سے نکلنے والے ایرانی رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای کے سامنے نیا اور مختلف ایران ہوگا

یہ امریکا ہی تھا جس نے اسرائیل کو بچایا اور اب نیتن یاہو کو بچانے والا بھی امریکا ہوگا ، صدر ٹرمپ کی پوسٹ

ابراہم معاہدے کو وسعت دینے کے لیے صدر ٹرمپ کوشاں ہیں، اسٹیو وٹکوف

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی