ہم نے قطر میں امریکی فوجی آڈوں کو نشانہ بنا کر واشنگٹن کو زوردار تھپڑ رسید کیا، ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای


اسرائیل پر ایران کی فتح کا اعلان کرتے ہوئے خامنہ ای نے کہا کہ جوہری تنصیبات پرامریکا کی جانب سے بڑھا چڑھا کر بات کی جارہی ہے جو کہ بےبیناد ہے۔ ایران اسرائیل جنگ بندی کے بعد پہلی بارمیڈیا پرخامنہ ای نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایران پر حملےکے ضواب میں قطر میں فوجی اڈوں کو نشانہ بناکر ہم نے واشنگٹن کے منہ پر زور دار تھپڑرسید کیا،یہ اس بات کی نشاندہی ہے کہ خطے میں موجود امریکی اڈے ہماری دسترس میں ہیں۔ مستقبل میں بھی ایران پر حملہ ہوا تو یہ عمل دہرائیں گے، کسی بھی جارحیت کے نتیجے میں دشمن کو یقینی طورپربھاری قیمت چکانی ہوگی۔ ایران کے سپریم لیڈر نےاپنے خطاب میں کہا کہ ایرانی قوم کبھی بھی امریکا کے دبائو میں نہیں آئے گی، ایرانی میزائل حملوں سے اسرائیل تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا تھا۔ خامنیہ ای نے اسرائیل کیساتھ جنگ میں شہید ہونے والوں بالخصوص ایرانی کمانڈرزاورسائنسدانوں کو خراج عقیدت پیش کیا، ان کا کہنا تھا کہ ہماری مسلح فورسز نے اسرائیلی دفاعی نظام کوموثر انداز میں عبورکیا، شہری اور فوجی علاقوں کو اپنے میزائلوں اور مضبوط حملے سے مٹی میں ملا دیا۔ امریکا جنگ میں براہ راست میں شامل ہواکیونکہ اسے محسوس ہوا کہ اگر وہ شامل نہ ہوا تو صیہونی حکومت پوری طرح سے نیست و نابود ہو جائے گی۔ امریکا نےہمارے ایٹمی مراکز پر حملہ کیا، جو علیحدہ طور پر کسی عالمی عدالت میں قانونی مقدمے کے لائق ہے ۔ امریکی صدر نے بڑھا چڑھا کر باتیں کیں، ان کے بیانات سے پتہ چلتا ہے کہ انہیں بڑھا چڑھا کر پیش کرنے کی ضرورت پڑ گئی۔ جو بھی ان باتوں کو سنے گا وہ سمجھ جائیگا کہ ان باتوں کے پیچھے ایک الگ کہانی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

طیارہ حادثہ، انڈیا کا اقوام متحدہ کے تفتیش کار کو تحقیقات میں شامل کرنے سے انکار

تاریخ میں آپریشن رائزنگ لائن کواسرائیل کا سب سےکامیاب اوربہادر آپریشن لکھا جائیگا،ای ڈی ایف

ہم آیت اللہ خامنہ ای کوختم کرنا چاہتے تھے، اسرائیلی وزیردفاع

ہم نے قطر میں امریکی فوجی آڈوں کو نشانہ بنا کر واشنگٹن کو زوردار تھپڑ رسید کیا، ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای

امریکہ میں 50 سال بعد سزائے موت پر عملدرآمد، مجرم کو زہر کا انجکشن لگایا گیا

نیویارک: مجسمہ آزادی پر برقع، میئر کے لیے نامزد مسلمان امیدوار ظہران ممدانی پر تنقید کیوں؟

بڑا پیزا دو گھنٹے میں ختم کرنے والی مکھیاں جو کچرے کو فائدہ مند پروٹین میں بدل سکتی ہیں

سیکس کیم انڈسٹری کی ماڈلز: ’ہمیں اس وقت کام پر رکھا گیا جب ہم سکول میں پڑھتی تھیں‘

ایران کے یورینیم منتقل  کرنے کے بارے میں کوئی انٹیلیجنس اطلاع موجود نہیں: امریکی وزیر دفاع

بنگلہ دیش میں نایاب نسل کے تیندوے کی موجودگی، ’بڑی بلیوں کا تحفظ یقینی بنانا ہوگا‘

انڈیا: کریش ہونے والے ایئر انڈیا کے بوئنگ طیارے کے بلیک باکسز سے ڈیٹا حاصل

’عالمی بحران،‘ چین کی میزبانی میں ایس سی او رکن ممالک کے وزرائے دفاع کا اجلاس

کیا خفیہ بنکر سے نکلنے والے ایرانی رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای کے سامنے نیا اور مختلف ایران ہوگا

یہ امریکا ہی تھا جس نے اسرائیل کو بچایا اور اب نیتن یاہو کو بچانے والا بھی امریکا ہوگا ، صدر ٹرمپ کی پوسٹ

ابراہم معاہدے کو وسعت دینے کے لیے صدر ٹرمپ کوشاں ہیں، اسٹیو وٹکوف

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی