یہ امریکا ہی تھا جس نے اسرائیل کو بچایا اور اب نیتن یاہو کو بچانے والا بھی امریکا ہوگا ، صدر ٹرمپ کی پوسٹ


ایران اسرائیل جنگ بندی کے بعد بین الاقوامی میڈیا میں اس بات پر بحث کی جارہی ہے کہ کیا صدر ٹرمپ اسرائیلی وزیر اعظم بینجومن نیتن یاہو کو ان کے اپنے ملک میں ہونے والے ٹرائل سے بچا پائینگے ۔ امریکی صدر کی جانب سے حالیہ پوسٹ میں انھوں نے نیتن یاہو کو "جنگجو" کے طور پر سراہا لیکن ساتھ ہی اپنی پوسٹ میں یہ بھی کہا: "یہ امریکہ ہی تھا جس نے اسرائیل کو بچایا، اور اب بی بی نیتن یاہو کو بچانے والا امریکہ ہو گا ۔" واضح رہے کہ نیتن یاہو پر 2019 میں اسرائیل میں رشوت خوری، دھوکہ دہی اور اعتماد کی خلاف ورزی کے الزامات کے تحت فرد جرم عائد کی گئی تھی - جس کا نیتن یاہو انکار کرتے ہیں۔ مقدمے کی سماعت 2020 میں شروع ہوئی اور اس میں تین فوجداری مقدمات شامل ہیں۔ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر لکھا، "بی بی نیتن یاہو کا ٹرائل فوری طور پر منسوخ کیا جائے، یا ایک عظیم ہیرو کو معافی دی جائے، جس نے ریاست (اسرائیل) کے لیے بہت کچھ کیا ہے"، انہوں نے مزید کہا کہ انہیں معلوم ہوا ہے کہ نیتن یاہو پیرکوعدالت میں پیش ہونے والے ہیں ۔ دوسری جانب اسرائیلی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو سے جرح 3 جون کو تل ابیب کی عدالت میں شروع ہوئی تھی اور اسے مکمل ہونے میں تقریباً ایک سال لگنے کی امید تھی۔ اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ کے پاس نیتن یاہو کو معاف کرنے کا اختیار ہے لیکن تاحال ایسی کوئی درخواست نہیں کی گئی ۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

ہم آیت اللہ خامنہ ای کوختم کرنا چاہتے تھے، اسرائیلی وزیردفاع

ہم نے قطر میں امریکی فوجی آڈوں کو نشانہ بنا کر واشنگٹن کو زوردار تھپڑ رسید کیا، ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای

امریکہ میں 50 سال بعد سزائے موت پر عملدرآمد، مجرم کو زہر کا انجکشن لگایا گیا

نیویارک: مجسمہ آزادی پر برقع، میئر کے لیے نامزد مسلمان امیدوار ظہران ممدانی پر تنقید کیوں؟

سیکس کیم انڈسٹری کی ماڈلز: ’ہمیں اس وقت کام پر رکھا گیا جب ہم سکول میں پڑھتی تھیں‘

ایران کے یورینیم منتقل  کرنے کے بارے میں کوئی انٹیلیجنس اطلاع موجود نہیں: امریکی وزیر دفاع

بنگلہ دیش میں نایاب نسل کے تیندوے کی موجودگی، ’بڑی بلیوں کا تحفظ یقینی بنانا ہوگا‘

انڈیا: کریش ہونے والے ایئر انڈیا کے بوئنگ طیارے کے بلیک باکسز سے ڈیٹا حاصل

’عالمی بحران،‘ چین کی میزبانی میں ایس سی او رکن ممالک کے وزرائے دفاع کا اجلاس

کیا خفیہ بنکر سے نکلنے والے ایرانی رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای کے سامنے نیا اور مختلف ایران ہوگا

یہ امریکا ہی تھا جس نے اسرائیل کو بچایا اور اب نیتن یاہو کو بچانے والا بھی امریکا ہوگا ، صدر ٹرمپ کی پوسٹ

ابراہم معاہدے کو وسعت دینے کے لیے صدر ٹرمپ کوشاں ہیں، اسٹیو وٹکوف

جنوبی کوریا میں کتے کے گوشت پر پابندی، لیکن فارمز پر موجود سینکڑوں کتے اب کہاں جائیں گے؟

ایران کی جوہری تنصیبات تباہ ہو چکیں، جنگ کا خاتمہ ہر ایک کی فتح ہے: امریکی صدر

درندگی کی انتہا۔۔ 18 ماہ کے معصوم افغان بچے کو زمین پر پٹخ دیا ! بچہ اب کس حال میں ہے؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی