اسلام آباد، ریلی میں طلباء، خواتین اور بچوں سمیت ہر طبقے نے شرکت کی


اسلام آباد میں اسرائیلی اور امریکی مظالم کے خلاف امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے ریلی نکالی گئی۔ جس میں طلباء، خواتین اور بچوں سمیت ہر طبقے نے شرکت کی، شرکاء نے فلسطین، ایران، یمن اور لبنان کے مظلوم عوام سےیکجہتی کا اظہارِ کیا۔ ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز، پلے کارڈز اور فلسطینی پرچم اٹھا رکھے تھے، شرکاء نے پرجوش نعروں کے ذریعے اسرائیل، امریکہ اور اُن کے حمایت یافتہ ظالم نظاموں کی مذمت کی۔شرکاء کا کہنا تھا کہ وہ مظلوم عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور یہ احتجاج دنیا کو جگانے کی ایک کوشش ہے۔خواتین کا کہنا ہے کہ یہ خاموش رہنے کا وقت نہیں، ہم خواتین بھی میدان میں ہیں، کیونکہ مظلوموں کے حق میں آواز بلند کرنا ہمارا دینی اور انسانی فریضہ ہے۔سینئر صحافی اور اینکر پرسن ہرمیت سنگھ کا کہنا تھا کہ ظلم چاہے کسی بھی مذہب یا قوم کے خلاف ہو، وہ انسانیت کے خلاف ہے، ہم فلسطین، یمن یا ایران کے مظلوموں کے ساتھ کھڑے ہیں کیونکہ درد اور انصاف کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔شرکاء نے مزید کہا کہ یہ ریلی محض احتجاج نہیں، ایک عالمی پیغام ہے، کہ ظالم چاہے اسرائیل ہو یا اس کا سرپرست امریکہ، ہم خاموش نہیں رہیں گے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاو ل بھٹو زرداری کی ایران پرحملے کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کی اہم بیٹھک

ادب، سیاست اور ایوان اقتدار کے دلچسپ مشاہدات: عامر خاکوانی کا کالم

خیبر پختونخوا میں پری مون سون بارشوں میں کم از کم چھ افراد ہلاک، پانچ زخمی

پاکستان کا ایران سے اظہار یکجہتی، فوری جنگ بندی کا مطالبہ

وزیر اعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر کے درمیان ٹیلیفونک بات چیت

جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیز ہے، اسحاق ڈار

اسلام آباد، ریلی میں طلباء، خواتین اور بچوں سمیت ہر طبقے نے شرکت کی

جب صہیونی حکومت اپنا دفاع نہیں کر پائی تو امریکا کو میدان میں لایا گیا، ایرانی سفیر

جب تیل سے مالا مال دبئی، ابوظہبی اور عمان پاکستان یا انڈیا کا حصہ بنتے بنتے رہ گئے

خطے کی موجودہ صورتحال، قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب

امریکی حملے بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہیں، وزیراعظم کی ایرانی صدر سے گفتگو

پاکستان کی ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکہ کے حملوں کی مذمت

خیبرپختونخوا میں بارشوں سے حادثات میں 6 افراد جاں بحق، 5 زخمی

چیئرمین پی ٹی آئی کی ایران پر امریکی حملے کی شدید مذمت

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی