وزیر اعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر کے درمیان ٹیلیفونک بات چیت


وزیر اعظم شہباز شریف اور ایران کے صدر مسعود پزشکیان کے درمیان ٹیلیفونک بات چیت۔ وزیر اعظم کی ایران پر امریکی حملوں کی مذمت کی کہا، امریکی حملے بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق ایران کو دفاع کا حق ہے، امن کے لیے مذاکرات اور سفارتکاری کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ آٹھ روز سے اسرائیل کی بلااشتعال جارحیت جاری ہے، اس کے بعد امریکی حملے انتہائی افسوس ناک ہیں۔انہوں نے برادر ایرانی عوام اور حکومت کے ساتھ پاکستان کی غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔وزیر اعظم نے کہا کہ امریکی حملوں میں ان تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا جو انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے قواعد کے تحت تھیں۔یہ حملے اٹامک انرجی ایجنسی کے قانون اور دیگر بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہیں، اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل اکیاون کے تحت ایران کو دفاع کا حق حاصل ہے۔وزیر اعظم نے امن کے لئے فوری طور پر مذاکرات اور سفارت کاری کی ضرورت پر زور دیا، انہوں نے کہا کہ بات چیت ہی آگے بڑھنے کا قابل عمل راستہ ہے۔وزیر اعظم نے صورتحال کی کشیدگی کو کم کرنے کے لیے فوری اجتماعی کوششوں پر بھی زور دیا اور اس تناظر میں پاکستان کے تعمیری کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ایران کے لیے پاکستان کی حمایت کو سراہا، انہوں نے ایران کے عوام اور حکومت کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے پر وزیراعظم، حکومت اور پاکستان کے عوام بشمول عسکری قیادت کا دلی شکریہ ادا کیا۔دونوں رہنماؤں نے اس نازک موڑ پر امت کے درمیان اتحاد قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا، دونوں رہنماؤں نے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

گورنر سندھ کے وکیل عابد زبیری ایڈووکیٹ نے سندھ ہائیکورٹ کافیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان کردیا ،

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس، اہم فیصلے متوقع

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاو ل بھٹو زرداری کی ایران پرحملے کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کی اہم بیٹھک

گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری حج کی سعادت حاصل کرنےکے بعد واپس پہنچ گئے

ادب، سیاست اور ایوان اقتدار کے دلچسپ مشاہدات: عامر خاکوانی کا کالم

خیبر پختونخوا میں پری مون سون بارشوں میں کم از کم چھ افراد ہلاک، پانچ زخمی

پاکستان کا ایران سے اظہار یکجہتی، فوری جنگ بندی کا مطالبہ

وزیر اعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر کے درمیان ٹیلیفونک بات چیت

جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیز ہے، اسحاق ڈار

اسلام آباد، ریلی میں طلباء، خواتین اور بچوں سمیت ہر طبقے نے شرکت کی

جب صہیونی حکومت اپنا دفاع نہیں کر پائی تو امریکا کو میدان میں لایا گیا، ایرانی سفیر

جب تیل سے مالا مال دبئی، ابوظہبی اور عمان پاکستان یا انڈیا کا حصہ بنتے بنتے رہ گئے

پانی کے لیے جنگ کرنی پڑی تو کرینگے اور بھارت کو پھر شکست دیںنگے، بلاول بھٹو زرداری

خطے کی موجودہ صورتحال، قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی