ایران اسرائیل جنگ نے امریکا، انڈیا سمیت مختلف ممالک کے 33 طیاروں اور مسافروں کا مستقبل خطرے میں ڈال دیا


ایران اسرائیل جنگ کےباعث فضائی بندش کی وجہ سے صرف مسافر طیارے ہی نہیں بلکہ ان کےعملے کے سینکڑوں ملازمین بھی محسور ہوگئے ہیں ،،مجموعی طور پر ایئر انڈیا، ترکیہ، قطر، جرمنی، امارات، امریکہ سمیت مختلف ممالک کے 33 مسافر طیارے اسرائیل ایران جنگ کا شکار نظرآتےہیں ۔ جبکہ ان کےعملے کے اراکین بھی متعلقہ ممالک میں پھنس گئے ہیں ، مصدقہ اطلاعات کے مطابق امارات ایئر کا بوئنگ 777 طیارہ پرواز ای کے 977 کے طور پر 13 جون کو دبئی سے تہران کے امام خمینی ایئرپورٹ اترا تھا کہ ایران پر اسرائیلی حملے کے باعث پرواز واپسی کی نہ جا سکی۔ ترکیہ کی کم لاگت کی پیگیس ایئر کی 3 پروازیں پی سی 6624، 1637 اور 512 اسی رات میرسن، انقرہ اور استنبول سے امام خمینی ایئرپورٹ اتریں۔ ان میں ایک اے 321 اور 2 اے 320 طیارے واپس روانہ نہ ہوسکے۔ ترکیہ کی نجی ایئر ٹیل ونگ کا بوئنگ 737 پرواز ٹی 1971 بھی اسی رات مرسین سے تہران اترا تھا۔ افریقی ملک کوموروس کا ایم ڈی 97 طیارہ پرواز ڈی 1 کے طور استنبول سے مہرآباد ایئرپورٹ تہران پہنچا تھا جو واپس نہ جاسکا۔ تبریز ایئرپورٹ پر بھی پیگسس ایئر کی پرواز پی سی 6646 اس رات پہنچی۔ 13 جون کو ہی استنبول سے پیگسس ایئر کی پرواز پی سی 524 شیراز اتری۔ جو واپس نہ جاسکی۔ ایران کے سری ایئرپورٹ پر امریکی رجسٹریشن کا پرائیویٹ طیارہ بھی تاحال موجود ہے۔ دوحہ سے 13 جون کو پرواز کیو آر 436 عراق کے سلمانیہ ایئرپورٹ پہنچی ایئر بس اے 320 اور 321 طیارے واپس نہ جا سکے۔ پیگسس ایئر کا برانڈ نیو ایئر بس اے 321 طیارہ بطور پرواز پی سی 656 اور ترکش ایئر کی پرواز ٹی کے 802 پرواز 13 جون کو بغداد پہنچی مگر جنگ شروع ہونے پر واپس نہ جاسکے۔ بغداد ایئرپورٹ پر امریکی رجسٹریشن کے مزید 5 طیارے اور ہیلی کاپٹر بھی منازل پر روانہ نہ ہو سکے ساؤتھ افریقہ کا بیچ 19 طیارہ بھی بغداد میں پھنس گیا ہے۔ ایران کی سوفران ایئر کا بوئنگ 737 طیارہ 12 جون کو مشہد سے النجف ایئرپورٹ اترا مگر جنگ شروع ہونے کے باعث واپس نہ جا سکا۔ عراق کے اربیل ایئرپورٹ پر ترکی کی پیگسز ایئر کا برینڈ نیو اے 321 طیارہ پرواز پی سی 820 اور قطر ایئر کا اے 320 طیارہ پرواز کیو ار 454 کے طور پہنچا اور واپس نہ جاسکا۔جنگ کےبادل کب صاف ہونگے اور کب یہ طیارے اپپنےعملے کیساتھ روانہ ہوپائینگے اس بات کا جواب آنے والا وقت بتائے گا ،،

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

پاکستان اور انڈیا کی جنگ میں نے رُکوائی، عاصم منیر متاثر کن اور اچھے انسان ہیں: صدر ٹرمپ

نیویارک کے میئر کے لیے پہلے انڈین نژاد مسلمان امیدوار ظہران ممدانی کون ہیں؟

ایران اور اسرائیل کے بیچ مزید لڑائی کا امکان نہیں، اگلے ہفتے امریکہ ایران سے بات چیت کرے گا: ٹرمپ

ایرانی حملوں سے اسرائیل کو بہت نقصان پہنچا، بیلسٹک میزائلوں نے کئی عمارتیں تباہ کیں: ٹرمپ

جنگ ختم کرانے میں ’تاریخی کردار‘، صدر ٹرمپ نوبیل انعام کے لیے باضابطہ طور پر نامزد

ایرانی جوہری پروگرام کئی دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، امریکی حملے نے جنگ روکی: ٹرمپ

ایرانی جوہری پروگرام کئی دہائیوں پیچھے دھکیل دیا، امریکی حملے نے جنگ روکی: ٹرمپ

جاپان کی فوج کا اپنی سرزمین پر پہلی مرتبہ میزائل کا تجربہ، ’نتائج کا جائزہ لیا جا رہا ہے‘

کیا امریکا ایران کی جوہری تنصیبات کو تباہ کرنے میں ناکام رہا؟

’روٹی، کپڑا اور مکان‘: نیو یارک کے پہلے مسلم میئر بننے کے خواہشمند ظہران ممدانی ڈیموکریٹک امیدوار منتخب

نیتن یاہو کو جنگی مقاصد حاصل کرنے میں ناکامی!

افزودہ یورینیئم کہاں گئی؟ ایران اسرائیل جنگ بندی کے باوجود وہ سوال جو امریکی صدر ٹرمپ کے سامنے اب بھی موجود ہیں

’تاریخ کے کامیاب فوجی حملے کو بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے‘: ٹرمپ نے ایران پر امریکی حملے کی انٹیلیجنس رپورٹ مسترد کر دی

کیا ایران عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ساتھ تعاون ختم کرنے جارہا ہے؟

زہران ممدانی ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے مئیر کے لیے پہلے مسلمان امیدوار نامزد

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی