مشترکہ وزارتی کمیشن اجلاس، اسحاق ڈار کی قیادت میں پاکستانی وفد یو اے ای پہنچ گیا


پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی قیادت میں وفد مشترکہ وزارتی کمیشن کے اجلاس کے لیے متحدہ عرب امارات پہنچ گیا ہے۔اجلاس میں متحدہ عرب امارات کے وفد کی قیادت یو اے ای کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کر رہے ہیں۔پیر کو ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے لکھا کہ ’یہ اجلاس 12 سال کے وقفے کے بعد ہو رہا ہے اور اس کا آخری اجلاس 2013 میں منعقد ہوا تھا۔‘اس اجلاس کو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی نئی پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ اجلاس میں سرماریہ کاری، تجارت، توانائی اور تعلیم سمیت دوسرے شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے کے حوالے سے بات چیت ہو گی۔پیر کو ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے اس سے قبل ترکیہ میں اپنی مصروفیات کے حوالے سے تفصیل سے معلومات فراہم کیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ’ترکیہ سے روازنگی سے قبل میں نے 20 سے 22 جون کے دوران اسلامک آرگنائزیشن یوتھ فورم کی تقریب تقسیم انعامات میں شرکت کی۔‘پوسٹ کے مطابق انہوں نے او آئی سی کونسل کے وزرائے خارجہ کے 51ویں سیشن میں بھی شرکت کی۔ اسی طرح ایران سے متعلق وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کے علاوہ انڈیا کے زیرانتظام کشمیر پر او آئی سی کے رابطہ گروپ اجلاس میں بھی شریک ہوئے۔اسحاق ڈار کے مطابق انہوں نے ترک صدر رجب طیب اردوغان سے ملاقات کے علاوہ ترکہ وزیر خارجہ اور ان کی ٹیم کے ساتھ بھی ملاقاتیں کی گئیں۔اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ انہوں نے او آئی سی ممالک کے 13 وزرائے خارجہ سے بھی ملاقاتیں کیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس موقع پر پاکستان کا نقطہ نظر پیش کیا گیا اور پاکستان کو او آئی سی اور انسانی حقوق کمیشن کے لیے دوبارہ منتخب کیا گیا جس کا دورانیہ 2025 سے 2028 تک ہو گا۔ان کے مطابق اس مقوع پر لیبر سینٹر کے قانون پر بھی دستخط کیے گئے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

پی ٹی آئی کے مینڈیٹ کو سازش کے تحت چرایا گیا ، علی امین گنڈا پور

ملک بھر کی ٹرانسپورٹرز تنظیموں کا بڑا اعلان

نائب وزیراعظم مشترکہ وزارتی کمیشن اجلاس میں شرکت کیلئے یو اے ای پہنچ گئے

قومی سلامتی کمیٹی کی ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس، ایرانی جوہری تنصیبات پر حملہ عالمی قانون، اقوام متحدہ کے چارٹرکے منافی قرار

ڈالر کی کمی سے روپے کی قدر غیرمستحکم، ’عالمی حالات کا اثر نمایاں‘

اگلے ہفتے کے دوران مون سون بارشیں متوقع، محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

’پختنے ملغلرے‘: وہ شاعرہ جن کے کلام کو ’ان کے شوہر نے تندور میں جلا دیا‘

وادی نلتر: گھوڑے کے ساتھ تصویر کھنچوانے کی کوشش، سیاح خاتون ہلاک

وزیراعظم شہباز شریف سے ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کی اہم ملاقات

عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی ضمانتوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا

مشترکہ وزارتی کمیشن اجلاس، اسحاق ڈار کی قیادت میں پاکستانی وفد یو اے ای پہنچ گیا

گورنر سندھ کے وکیل عابد زبیری ایڈووکیٹ نے سندھ ہائیکورٹ کافیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان کردیا ،

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس، اہم فیصلے متوقع

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاو ل بھٹو زرداری کی ایران پرحملے کی مذمت

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی