
سندھ حکومت کے چمکتا دمکتا کراچی میں شہری حکومت کی ایک اور نااہلی سامنے آگئی ۔
کراچی کی ملکیت کے دعوے تو تمام سیاسی پارٹیاں کرتی ہیں تاہم شہر قائد کی بہتری کے لیے کام کرنے کوئی نہیں آتا، جگہ جگہ سڑکوں پر پڑے گڑھے شہریوں کو چاند کی یاد دلاتے ہیں۔
شہر کی اہم شاہراہ شارع فیصل پر نرسری کے قریب ذیلی سڑک پر کار نمبر BYB-899 روڈ کنارے گڑھے میں گر گئی، جس سے کار کا اگلا حصہ گڑھے میں پھنس گیا۔
گڑھے میں گرنے سے گاڑی کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا، شہری کافی دیر اپنی مدد آپ کے تحت گاڑی نکالنے میں مصروف رہے تاہم متعلقہ انتظامیہ کا کوئی اہلکار مدد کو نہیں پہنچا۔