کراچی میں بارش کا سلسلہ جمعے سے کب تک جاری رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا


کراچی کے باسیوں کے لیے اگلے چند دن موسم کی تبدیلی کی نوید لے کر آ رہے ہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعہ سے اتوار کے درمیان شہر میں گرد آلود ہوائیں، گرج چمک اور ممکنہ بارش کا امکان موجود ہے۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ کراچی میں آئندہ تین دن موسم نم اور جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔ گرمی کی شدت بھی بڑھ سکتی ہے، بدھ کو درجہ حرارت 37 جبکہ جمعرات کو 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ دوسری جانب ملک کے مختلف حصوں میں مون سون سیزن کی ابتدائی جھلک نظر آنا شروع ہو گئی ہے۔ شمالی اور وسطی علاقوں میں نمی سے بھرپور ہوائیں داخل ہو چکی ہیں، جن میں آئندہ دنوں شدت آنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 26 جون کو سندھ کے جنوبی اضلاع، جن میں تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپورخاص، بدین اور دادو شامل ہیں، وہاں آندھی اور ہلکی بارش متوقع ہے۔ جبکہ 27 جون کو یہ نظام بالائی سندھ کی طرف بڑھے گا اور سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، خیرپور اور گھوٹکی میں بارش کے امکانات پیدا ہوں گے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا ایک نیا سلسلہ بھی شمالی علاقوں میں داخل ہو رہا ہے، جو مون سون کی سرگرمیوں کو مزید متحرک کرے گا۔ کراچی میں ممکنہ بارش اور مرطوب موسم کے پیش نظر شہریوں کو احتیاط برتنے اور روزمرہ کے معمولات میں موسم کی صورتحال کو مدنظر رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

’امریکہ اور ایران دونوں کے لیے اگلا مرحلہ زیادہ فیصلہ کن ہو سکتا ہے‘

مارنے کے لیے گھر پر لوگ بھیجے۔۔ 50 کروڑ کا مقدمہ ! ماریہ بی اور شہزاد غیاث شیخ نے ایک دوسرے پر کیا سنگین الزامات عائد کردیے؟

سستی الیکٹرک گاڑیوں کا وہ نظام جس نے چین کو اس صنعت کا بے تاج بادشاہ بنا دیا

کیا ٹرمپ کا داؤ ایران اور اسرائیل کے بیچ میزائلوں کا تبادلہ روک پائے گا؟

سلمان خان ’برین اینیورزم‘ میں مبتلا: دماغ کی شریانوں میں بنی گٹھلی جس کی ابتدائی علامت سر درد ہے

وہ شخص جسے اسرائیل کے جوہری پروگرام کا راز افشا کرنے پر دو دہائیاں جیل میں گزارنا پڑیں

اسرائیل کا جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام لیکن ایرانی میڈیا کی تردید، اسرائیلی وزیر دفاع کا تہران کو نشانہ بنانے کا حکم

’سگریٹ یا ویپ کبھی استعمال نہ کریں‘: آپ اپنے دل کا خیال کیسے رکھ سکتے ہیں

قطر میں العدید ایئر بیس سمیت امریکی فوج مشرقِ وسطیٰ میں کہاں اور کیوں موجود ہے؟

’سردار جی 3‘ کے ٹریلر میں ہانیہ عامر کو دیکھ کر انڈیا میں شور: ’دلجیت دوسانجھ کا پاسپورٹ منسوخ کیا جائے‘

یکم محرم الحرام 1447 ہجری 27 جون کو ہوگی، سپارکو

عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت درخواستیں مسترد

’ایک نوبیل انعام پاکستانی عوام کے لیے‘

جنوبی وزیرستان: ایف سی اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ، 2 خواتین جاں بحق، 4 افراد زخمی

کوئٹہ میں چلتی بس میں آگ بھڑک اٹھی، 5 مسافر جاں بحق، 8 زخمی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی