
کوئٹہ مغربی بائی پاس پر بس میں آگ لگنے سے 5 مسافر جھلس کر جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ کوئٹہ کی مغربی بائی پاس پر چلتی بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔
ریسکیو حکام کے مطابق بس میں آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو عملہ موقع پر پہنچااور زخمیوں کو بس سے نکال کر اسپتال منتقل کیا۔
حادثے کے نتیجے میں 5 مسافر جھلس کر جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوگئے۔ آگ بھڑکنے کی وجہ کے بارے میں تحقیقات کی جارہی ہیں۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق جاں بحق افراد کی میتیں اور زخمیوں کو بی ایم سی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔