
سائٹ سپر ہائی وے کے قریب ٹیکسٹائل فیکٹری کی چھت کا حصہ گرنے سے 2 مزدور زخمی ہوگئے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم نے مشینری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائی شروع کردی۔
ریسکیو ترجمان حسان کے مطابق دیوار گرنے سے زخمی ہونے والے فیکٹری کے ایک ملازم کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ملبے میں دبے دوسرے شخص کو نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے جس کا نام نظیر بتایا جاتا ہے۔