مگرمچھوں کو چیر ڈالنے والی شیرنی جس کی موت انتہائی بے بسی کی حالت میں ہوئی


انڈیا کے وائلڈ لائف فوٹوگرافر سچن رائے کو آج بھی وہ لمحہ یاد ہے جب ’ایرو ہیڈ‘ نامی شیرنی نے ایک مگرمچھ پر جھپٹا مار کر اس کی سخت، چمڑے جیسی کھال کو اپنے دانتوں سے چیر ڈالا تھا۔سچن رائے مغربی راجستھان کی ریاست میں واقع رنتھمبور نیشنل پارک میں اس قابل ذکر شیرنی کی تصویریں اس وقت سے لے رہے تھے جب وہ صرف ایک بچی تھی۔گذشتہ ہفتے اس شیرنی کی موت ہو گئی۔ اسے ٹی 84 کے نام سے بھی جانا جاتا تھا۔ گیارہ سال کی عمر میں رینتھبھور پارک کے جھیلوں والے خوبصورت علاقے کے قریب ایک بیماری کے باعث اس کی موت ہوئی۔ یہ وہی علاقہ ہے جس پر اس نے اپنی جوانی کے دنوں میں پوری شان و شوکت سے راج کیا تھا۔اس کی موت نے سینکڑوں جنگلی حیات کے شوقین افراد، فوٹوگرافروں اور ٹور گائیڈز کو غمزدہ کر دیا، جو محض اسے دیکھنے کے لیے بار ہا پارک میں آیا کرتے تھے۔ایرو ہیڈ ’کرشنا‘ کی بیٹی اور ’مچھلی‘ کی نواسی تھی۔ ان دونوں شیرنیوں نے اپنے اپنے زمانے میں رنتھمبور کے وسیع علاقوں پر اس طرح حکمرانی کی تھی کہ ان کا خوف پورے جنگل میں محسوس کیا جاتا تھا۔یہ شیرنیاں مگرمچھ کی ماہر شکاری بھی تھیں جو اپنے طاقتور جبڑوں سے ان دیو ہیکل جانوروں کی کھوپڑیاں چکنا چور کر دیتی تھیں۔سچن رائے کا کہنا کہ ’ایرو ہیڈ‘ نام ایک فوٹوگرافر نے اس شیرنی کے گالوں پر موجود تیر نما دھاریوں کی وجہ سے دیا۔ انھوں نے بتایا کہ ایرو ہیڈ نے مگرمچھوں کا شکار کرنا اس وقت شروع کیا جب اس کی صحت بگڑنے لگی۔‘وہ کہتے ہیں کہ ’اگرچہ وہ کمزور ہو چکی تھی لیکن مگر مچھ اس کا مقابلہ نہیں کر سکتے تھے۔‘اس کے ان شکاروں نے مداحوں کے درمیان اسے ’مگرمچھ کی شکاری‘ کا لقب دلوایا۔ حقیقت یہ ہے کہ اس نے اپنی موت سے چند دن پہلے بھی ایک مگرمچھ کو مارا تھا۔سچن رائے کہتے ہیں کہ اگرچہ وہ بے حد بہادر تھی لیکن ’ایرو ہیڈ‘ کی زندگی آسان نہ تھی۔ اسے اپنی ہی بیٹی ردھی نے اس کے علاقے سے نکال دیا تھا اور اسے کئی بار اپنا نر ساتھی بھی بدلنا پڑا تاکہ کوئی ایسا علاقہ مل جائے جسے وہ اپنا گھر کہہ سکے۔ (ایک نر شیر اپنی مادہ کے ساتھ علاقہ بانٹتا ہے تاکہ وہ اپنے بچوں کی پرورش کر سکے۔)’ایرو ہیڈ‘ نے اپنی زندگی میں چار بچوں کو جنم دیا لیکن ان میں سے سب بچے زندہ نہ رہ سکے۔بعد میں جب اس کے جسم میں رسولی بن گئی اور وہ کئی دن شکار نہ کر سکی تو پارک کے اہلکاروں کو اسے کھانا پہنچانا پڑا لیکن یہ سلسلہ اس وقت بند کر دیا گیا جب اس کے کچھ بچے انسانوں پر حملہ کر کے انھیں مارنے لگے۔سچن رائے ’ایرو ہیڈ‘ کے آخری دنوں میں اسی علاقے میں موجود تھے۔ وہ کہتے ہیں کہ ایک طاقتور اور شاندار جانور کو اس طرح بے بس اور کمزور ہوتا دیکھنا دل اداس کرنے والا منظر تھا۔انھوں نے کہا کہ ’میں نے اسے چلنے پھرنے میں جدوجہد کرتے دیکھا۔ وہ ہر ایک قدم پوری کوشش سے اٹھاتی اور پھر بھی بار بار گر جاتی تھی۔‘دلچسپ بات یہ ہے کہ ’ایرو ہیڈ‘ اپنے آخری دنوں میں اپنی بیٹی ردھی کے علاقے میں چلی گئی جو کبھی اس کا اپنا علاقہ تھا۔سچن رائے نے اپنے آنسو روکتے ہوئے بتایا کہ ’ردھی نے اس کی آمد پر کوئی مزاحمت نہیں کی اوراس نے اپنی (بے بس) ماں کو لیٹنے اور آرام کرنے کے لیے جگہ دے دی۔‘انڈیا میں بچوں کا شکار کرنے والے ’پراسرار آدم خور‘ بھیڑیے جنھیں ڈرون بھی نہیں روک پا رہےمجرموں کو چھوڑ کر جنگل میں چیتوں کا پیچھا کرنے والی وکیل انسانوں کی شیروں سے لڑائی کا پہلا ’سائنسی ثبوت‘ جوگلیڈی ایٹرز کے قبرستان سے ملاجب ایک انگریز فوجی افسر نے پاکستان کے حق میں بغاوت کیتیندوے کے حملے روکنے کے لیے سر پر ماسک پہننے کا مشورہ: ’میری بیٹی نے چلا کر کہا کہ ماں دیکھو یہ کوئی جانور ہے‘300 فٹ بلند درخت پر پھنسا تیندوا اور 1000 فٹ گہری کھائی: ’ڈر تو لگ رہا تھا مگر سوچا کہ میرا رزق اس جنگلی حیات کی وجہ سے ہے‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

کراچی: کئی منزلہ عمارت کی چھتیں گر گئیں، مکین فلیٹوں میں محصور، امدادی کارروائیاں جاری

اربوں روپے کے آن لائن مالیاتی فراڈ کے ملزمان پنجاب سے گرفتار

کورونا کے دوران سندھ میں بھرتی 289 میڈیکل افسران و ڈاکٹر فارغ

اغوا کے بعد بازیاب ہونے والی چنگیز خان کی وہ اہلیہ جن کے مشوروں اور مدد سے منگول سلطنت کی بنیاد رکھی گئی

امریکہ اگر دوبارہ مذاکرات کرنا چاہتا ہے تو اسے ایران پر مزید حملوں کے امکان کو مسترد کرنا ہو گا: نائب ایرانی وزیر خارجہ

دبئی میں ہوٹل سے غائب ہونے والے برطانوی شہری کے ایئرپوڈز پنجاب پولیس نے جہلم سے کیسے برآمد کیے؟

پاکستان میں مون سون کی ’قبل از وقت‘ بارشوں اور سیلاب سے درجنوں ہلاکتیں، سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت

’تہران اب بھی ایٹمی ہتھیار کے لیے افزودہ یورینیئم تیار کر سکتا ہے‘: امریکی حملے سے ایرانی جوہری تنصیبات کو کتنا نقصان ہوا؟

جب سیلابی ریلے نے عطا آباد جھیل کنارے ہوٹل کا رُخ کیا: ’راستے میں موجود گاڑیاں پھنس گئیں، لوگ اندر محصور ہو گئے تھے‘

اردن کی فلسطینی نژاد ملکہ رانیہ کی جیف بیزوس کی شادی میں شرکت پر تنقید کیوں؟

کراچی میں سب سے زیادہ بارش کس علاقے میں ہوئی؟ ملک بھر کے اعداد و شمار جاری

لینڈ سلائیڈنگ اور طغیانی کا خطرہ.. آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

ایران کے خلاف فتح کا دعویٰ کرنے والے نتن یاہو پر سے ’کئی اسرائیلیوں کا اعتماد اُٹھ رہا ہے‘

شمالی وزیرستان میں خودکش حملہ.. 13 جوان شہید، 14 خوارج واصلِ جہنم

مون سون کی تباہ کاریاں.. کراچی میں باپ بیٹی سمیت ملک بھر میں کم سے کم 32 اموات

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی