جاپان میں نو افراد کو قتل کرنے والے ’ٹوئٹر کلر‘ کو پھانسی دے دی گئی


جاپان کی وزارت انصاف نے کہا ہے کہ ٹوکیو کے قریب اپنے اپارٹمنٹ میں نو افراد کو قتل کرنے اور ان کے ٹکڑے کرنے والے مجرم کو جمعے کو پھانسی دے دی گئی ہے۔امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق تاکاہیرو شِراشی جسے ’ٹوئٹر کلر‘ بھی کہا جاتا تھا، کو سنہ 2017 میں نو افراد کو قتل کرنے کے الزام میں 2020 میں پھانسی کی سزا سنائی گئی۔ اس نے جن افراد کو قتل کیا تھا ان میں زیادہ تر نے سوشل میڈیا پر خودکشی کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ اسے خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کا مجرم بھی ٹھہرایا گیا تھا۔پولیس نے اسے اس برس کے آخر میں اس کے اپارٹمنٹ میں کولڈ سٹوریج کیسز میں آٹھ نوعمر لڑکیوں اور عورتوں کے ساتھ ساتھ ایک مرد کی لاشیں ملنے کے بعد گرفتار کر لیا۔تفتیش کاروں کے مطابق شِراشی نے ان تمام افراد سے ٹوئٹر کے ذریعے رابطہ کیا اور انہیں خودکشی کرنے میں مدد کی پیش کش کی۔ اس نے تین نوعمر لڑکیوں اور پانچ عورتوں کو زیادتی کے بعد قتل کیا۔ اور اس نے ایک عورت کے بوائے فرینڈ کو خاموش رکھنے کے لیے اس کا قتل کیا۔وزیر انصاف کیسوکے سوزوکی نے ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ ’اس کیس کے انتہائی سنگین نتائج برآمد ہوئے اور اس سے معاشرے کو ایک بڑے صدمے اور بے چینی کا سامنا کرنا پڑا۔‘ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ان ہفتے کے شروع میں پھانسی کے حکم نامے پر دستخط کیے لیکن وہ تاکاہیرو شِراشی کی سزا کے وقت موجود نہیں تھے۔تاکاہیرو شِراشی کو ٹوکیو کے حراستی گھر میں رازداری کے ساتھ پھانسی دی گئی، اور جب تک کہ پھانسی پر عمل درآمد نہیں ہو گیا اس حوالے سے کچھ بھی نہیں بتایا گیا۔جاپان میں جرائم کی شرح نسبتاً کم ہے، لیکن حالیہ برسوں میں بڑے پیمانے پر قتل کے واقعات دیکھے گئے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

انڈیا پاکستان سے یوکرین اور ایران تک، دنیا میں کشیدگی کے نئے عہد کا آغاز

انڈیا پر ’مسلمانوں کو نشانہ بنانے کے لیے‘ ملک بدر کرنے کا الزام

جاپان میں نو افراد کو قتل کرنے والے ’ٹوئٹر کلر‘ کو پھانسی دے دی گئی

طیارہ حادثہ، انڈیا کا اقوام متحدہ کے تفتیش کار کو تحقیقات میں شامل کرنے سے انکار

تاریخ میں آپریشن رائزنگ لائن کواسرائیل کا سب سےکامیاب اوربہادر آپریشن لکھا جائیگا،ای ڈی ایف

ہم آیت اللہ خامنہ ای کوختم کرنا چاہتے تھے، اسرائیلی وزیردفاع

ہم نے قطر میں امریکی فوجی آڈوں کو نشانہ بنا کر واشنگٹن کو زوردار تھپڑ رسید کیا، ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای

امریکہ میں 50 سال بعد سزائے موت پر عملدرآمد، مجرم کو زہر کا انجکشن لگایا گیا

نیویارک: مجسمہ آزادی پر برقع، میئر کے لیے نامزد مسلمان امیدوار ظہران ممدانی پر تنقید کیوں؟

بڑا پیزا دو گھنٹے میں ختم کرنے والی مکھیاں جو کچرے کو فائدہ مند پروٹین میں بدل سکتی ہیں

سیکس کیم انڈسٹری کی ماڈلز: ’ہمیں اس وقت کام پر رکھا گیا جب ہم سکول میں پڑھتی تھیں‘

ایران کے یورینیم منتقل  کرنے کے بارے میں کوئی انٹیلیجنس اطلاع موجود نہیں: امریکی وزیر دفاع

بنگلہ دیش میں نایاب نسل کے تیندوے کی موجودگی، ’بڑی بلیوں کا تحفظ یقینی بنانا ہوگا‘

انڈیا: کریش ہونے والے ایئر انڈیا کے بوئنگ طیارے کے بلیک باکسز سے ڈیٹا حاصل

’عالمی بحران،‘ چین کی میزبانی میں ایس سی او رکن ممالک کے وزرائے دفاع کا اجلاس

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی