تیونس کی خاتون کو ایگزٹ پرمٹ کے لیے آن لائن درخواست دینے کی ہدایت


محبت کی شادی کرنے والا کراچی کا بے روزگار نوجوان غیر ملکی اہلیہ کو طلاق دینے کے بعد اسے ریسٹورنٹ پر چھوڑ کر بھاگ نکلا۔ میڈیا پر خبر آتے ہی وزارت داخلہ نے تیونس سے تعلق رکھنے والی خاتون کو فوری ایگزٹ پرمٹ جاری کرنے کی پیشکش کردی۔ ایس ایچ او ویمن پولیس اسٹیشن ویسٹ زون عظمیٰ خان کے مطابق لیاقت آباد تھانے کے اہلکاروں نے 19 سالہ سندا ایاری نامی لڑکی ان کے حوالے کی جسے اس کا شوہر محمد عامر ریسٹورنٹ پر بٹھا کر چلا گیا تھا۔ خاتون پولیس افسر کے مطابق سندا ایاری نے بتایا کہ اس کا تعلق شمالی افریقی ملک تیونس سے ہے، جس کی لیاری نیا آباد کھڈا مارکیٹ کے رہائشی محمد عامر سے سوشل میڈیا پر دوستی ہوئی اور وہ پاکستانی ویزہ حاصل کرکے 28 نومبر 2024ء کو کراچی پہنچی اور محمد عامر سے شادی کرلی تاہم کچھ عرصہ بعد ہی اس کے ساتھ مار پیٹ کا سلسلہ شروع کردیا گیا تھا۔ عامر اور سندا ایاری کا نکاح نامہ 6 مارچ کو لیاری کی یونین کونسل بغدادی میں رجسٹرڈ کرایا گیا تھا۔ تیونس کی خاتون سندا ایاری نے بتایا کہ ان کا شوہر عامر ان کی پرواہ نہیں کرتا تھا بلکہ ایک دن تو اس نے ان پر ہاتھ بھی اٹھایا جواب میں انہوں نے بھی تھپڑ رسید کیا۔ انہوں نے کہا کہ عامر مزید غصے میں آگیا اور انہیں پھر مارا جس کے بعد دونوں میں ہاتھا پائی ہوئی، اسی دوران عامر کے والد بھی آگئے جنہوں نے اس کو پیٹھ پر ہاتھ مارا۔ انہوں نے بتایا کہ مار پیٹ کے نتیجے میں عامر نے انہیں طلاق دے دی۔ پولیس کے مطابق محمد عامر کا کہنا ہے کہ وہ بے روزگار ہے اور سندا ایاری کو گزشتہ ہفتے طلاق دے چکا ہے لہٰذا وہ اسے نہیں رکھنا چاہتا۔ خاتون پولیس افسر نے بتایا کہ صبح دیر سے اٹھنے اور کام نہ کرنے کے معاملے پر سندا ایاری کا اس کے سسرالیوں سے جھگڑا رہتا تھا۔ پولیس کے مطابق خاتون کا 90 دن کا پاکستانی ویزا فروری میں ختم ہوچکا ہے، پولیس خاتون کی پناہ میں ہے اور اس کا خیال رکھا جارہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تیونس کی ایمبیسی کے حکام سے رابطہ ہوچکا ہے اورجلد سندا ایاری اپنے ملک میں ہوں گی۔ قبل ازیں تیونس کی لڑکی کی کراچی میں شادی اور طلاق کے بعد سندا ایاری کو ویزہ میعاد ختم ہونے کے معاملے پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نوٹس لیا جس پر وزارت داخلہ نے سندا ایاری کو فوری ایگزٹ پرمٹ جاری کرنے کی پیشکش کردی۔ وزارت داخلہ کے ویزا حکام نے سندا ایاری کی دستاویزات طلب کرتے ہوئے ایگزٹ پرمٹ کے لیے آن لائن درخواست دینے کی ہدایت کی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

کراچی میں سب سے زیادہ بارش کس علاقے میں ہوئی؟ ملک بھر کے اعداد و شمار جاری

لینڈ سلائیڈنگ اور طغیانی کا خطرہ.. آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

شمالی وزیرستان میں خودکش حملہ.. 13 جوان شہید، 14 خوارج واصلِ جہنم

مون سون کی تباہ کاریاں.. کراچی میں باپ بیٹی سمیت ملک بھر میں کم سے کم 32 اموات

ایران میں گرفتار کیے جانے والے افغان پناہ گزین جن پر اسرائیل کے لیے ’جاسوسی‘ کا الزام ہے

نوجوان مردوں کو نفسیاتی مسائل کا سامنا مگر مدد مانگنے میں ہچکچاہٹ کیوں؟

ایران کی جوہری تنصیبات مکمل تباہ نہیں ہوئیں، تہران چند ماہ میں دوبارہ یورینیم افزودہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے: سربراہ آئی اے ای اے

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 81 افراد ہلاک، اسرائیلی فوج کا حماس کے بانی رہنما حکم العیسیٰ کی ہلاکت کا دعویٰ

اجمل قصاب کے خلاف گواہی دینے والی نو سالہ لڑکی کی زندگی کیسے بدلی؟

شیفالی زریوالا کی اچانک موت: ’دنیا میں صرف ایک ہی ’کانٹا لگا‘ گرل ہو سکتی ہے اور وہ میں ہوں‘

انسانی ڈی این اے مصنوعی طور پر تیار کرنے کا متنازع منصوبہ: ’جِن بوتل سے نکل چکا ہے‘

پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی، پی ٹی آئی کے 26 ارکان معطل

لیاری کے نوجوان کی محبت میں تیونس سے آئی لڑکی کی شادی کیوں ٹوٹی؟ الزامات سن کر سسرال والے بھی خاموش نہ رہ سکے

سوات میں سیلابی ریلے سے 10 افراد کی ہلاکت پر احتجاجی مظاہرہ، مبینہ غفلت پر تحقیقات اور ڈپٹی کمشنر سوات معطل

سوات میں سیلابی ریلے سے 10 افراد کی ہلاکت پر احتجاجی مظاہرہ، مبینہ غفلت پر تحقیقات شروع

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی