
کراچی کے علاقے لیاری میں 4 جولائی کو گرنے والی عمارت سے متصل رہائشی بی بلاک کو بھی مخدوش قرار دے دیا گیا۔
ایس بی سی اے کی ٹیم بلڈنگ کو گرانے کے لیے بھاری مشینری کے ساتھ پہنچ گئی۔
علاقہ مکینوں سے ایس بی سی اے کی ڈیمالیشن ٹیم کی بات چیت جاری ہے، عمارت کے موجودہ رہائشیوں کو لے کر ہی عملہ ان کا سامان نکالے گا اور اس کے بعد ڈیمولیشن اسکواڈ اپنا کام شروع کردے گا۔
ابتدائی طور پر مزدوروں کو دیواریں گرانے کے لیے بلا لیا گیا ہے تاکہ اسٹرکچر پر وزن کو کم کیا جاسکے۔ حفاظتی نقطہ نظر سے ایک وقت میں ایک ہی فلور کی دیوار کو گرایا جائے گا۔