جنید صفدر کی گاڑی کا چالان کیوں کیا گیا؟ مریم نواز کی ٹریفک پولیس ٹیم کو شاباش


لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں ایک معمول کی ٹریفک چیکنگ نے اس وقت توجہ حاصل کر لی جب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی سکیورٹی گاڑی کو روک کر اس پر کالے شیشوں کی خلاف ورزی پر چالان کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق، ٹریفک پولیس اہلکار نے قوانین کے تحت کارروائی کرتے ہوئے گاڑی کو روکا اور بغیر کسی دباؤ کے قانون پر عملدرآمد کیا۔ گاڑی پر غیرقانونی سن شیڈز نصب تھے، جو ٹریفک ضوابط کی صریح خلاف ورزی ہے۔ دلچسپ طور پر، وزیراعلیٰ مریم نواز نے اس موقع پر غیر جانب داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے بیٹے کی گاڑی کو چالان کرنے والی پولیس ٹیم کی نہ صرف تعریف کی بلکہ انہیں شاباش بھی دی۔ انہوں نے ٹیم کے انچارج شاہ زیب اور دیگر اہلکاروں, پرویز، حیدر اور مجاہد کو قانون کی پابندی یقینی بنانے پر سراہا۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت کی بنیاد قانون کی یکساں عملداری پر ہے اور وہ چاہتی ہیں کہ پنجاب بھر میں ضابطوں کا اطلاق کسی تفریق کے بغیر ہو۔ ان کے مطابق، قانون سب کے لیے برابر ہے اور یہی اصولی مؤقف ان کے طرزِ حکمرانی کی شناخت ہونا چاہیے۔ جبکہ جنید صفدر نے خود بھی انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسٹوری شیئر کی اور قانون کے مطابق کارروائی کرنے پر پنجاب کی ٹریفک پولیس کو سراہتے ہوئے لکھا کہ“'پنجاب پولیس کے وہ تمام اہلکار جنہوں نے کل میری گاڑی روکی اور چالان کیا، مجھے ان کے پیشہ ورانہ رویے نے بہت متاثر کیا، اللہ آپ لوگوں کی آن ڈیوٹی اور آف ڈیوٹی حفاظت فرمائے “

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

ٹرمپ نے انڈیا کو چابہار بندرگاہ سے متعلق دی گئی رعائت واپس لے لی، ’یہ فیصلہ ایران پر دباؤ بڑھانے اور اسے تنہا کرنے کی مہم کا حصہ ہے‘

افغانستان میں بگرام ایئر بیس واپس چاہتے ہیں، وہاں سے ایک گھنٹے کی دُوری پر چین جوہری ہتھیار بناتا ہے: صدر ٹرمپ

غزہ کو ’ریئل اسٹیٹ‘ میں تبدیل کرنے کا ’بزنس پلان‘ اب بھی صدر ٹرمپ کی میز پر ہے: اسرائیلی وزیر خزانہ

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ قطر پر اسرائیلی حملے کے تناظر میں کیا معنی رکھتا ہے؟

’سپریم کورٹ سے صرف 31 کلومیٹر دُور ہوں لیکن انصاف کے دروازے میرے لیے بند ہیں‘: عمران خان کا چیف جسٹس پاکستان کو خط

کیا رات کو سونے سے پہلے انٹرنیٹ بند کر دینا چاہیے؟

جیولین تھرو فائنل: ارشد ندیم تیسری تھرو کے بعد ہی میڈل کی دوڑ سے باہر، کیشورن والکوٹ سونے کا تمغہ جیت گئے

جیولین تھرو فائنل: ارشد ندیم کی مایوس کن کارکردگی، والکوٹ سونے کا تمغہ جیت گئے

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئین شپ میں جیولین تھرو کا فائنل: ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا میڈل کی دوڑ سے باہر

اسلام آباد: گیس کنکشنز پر مستقل پابندی، 30 لاکھ درخواستیں منسوخ

کیسے ایک انجینیئر نے درجنوں لوگوں کے اے ٹی ایم کارڈ تبدیل کر کے ان کی جمع پونجی لوٹ لی؟

’آئی پیڈ چھوڑو اور دھیان دو‘: جب ایک مسافر طیارہ امریکی صدر کے ’ایئر فورس ون‘ کے نزدیک آ گیا

آریان خان کی پہلی سیریز اور فلمی دنیا میں اقربا پروری پر بحث: ’پاپا کی پرچھائیں سے نکلو، تو معلوم ہو گا کہ باہر کتنی دھوپ ہے‘

”کراچی چلڈرن غزہ مارچ“، شاہراہ قائدین پر تاحد نگاہ طلبہ وطالبات

آریان خان کی پہلی سیریز اور فلمی دنیا میں اقربا پروری پر بحث: ’پاپا کی پرچھائی سے نکلو، تو معلوم ہو گا کہ باہر کتنی دھوپ ہے‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی